Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنتھیا ڈی رچی کے حوالے سے امریکی سفارت خانے کے ترجمان کا بیان

Now Reading:

سنتھیا ڈی رچی کے حوالے سے امریکی سفارت خانے کے ترجمان کا بیان

متنازع سیاح و بلاگر سنتھیا ڈی رچی کے حوالے سے امریکی سفارت خانے کے ترجمان کا بیان منظر عام پر آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پرائیویسی پالیسی کے تحت پرائیویٹ امریکی شہریوں کے معاملات پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ نے پاکستان میں موجود امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ پاکستان میں موجود تمام امریکی شہریوں کو مناسب سہولیات فراہم کرتا ہے۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ پرائیویسی پالیسی کے تحت پرائیویٹ امریکی شہریوں کے معاملات پر تبصرہ نہیں کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ سنتھیا ڈی رچی نامی امریکی خاتون پاکستان میں مقیم ہے اور اس نے سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف نازیبا الزامات سے متنازع شہرت پائی تھی۔

حال ہی میں سنتھیا ڈی رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر آبروریزی اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی و سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر