Advertisement
Advertisement
Advertisement

عروسی لباس میں ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Now Reading:

عروسی لباس میں ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اسمگلنگ

پولیس نےعروسی ملبوسات میں 2.2 کلوگرام ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

عرب خبررساں ادارے کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت سے عروسی ملبوسات، کاسمیٹکس اور کیٹلری کا سامان شمالی افریقہ کے ایک مُلک میں اسمگل کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

داخلی سیکیورٹی فورسزنے ایک بیان میں بتایا کہ نامعلوم افراد عروسی ملبوسات،خواتین کے سنگھار کے سامان اور برتنوں میں ہیروئن کی بڑی مقدار چھپائی گئی تھی جسے ایک شپنگ کمپنی کے ذریعےایک شمالی افریقی ملک روانہ کیا جانا تھا تاہم پولیس نے سامان قبضے میں لینے کے بعد اسمگلرکو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سامان کی تلاشی کے بعد اس میں سے 2.2 کلو ہیروئن برامد ہوئی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسمگلروں نے مذکورہ سامان کی ترسیل کے لیے جعلی شناختی دستاویزات اور فون نمبر استعمال کیے تھے تاہم منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث شخص کی شناخت کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

پولیس  کے مطابق  گرفتار شخص کا تعلق لبنان سے ہے تاہم اس سے پوچھ  گچھ   جاری ہے۔ پولیس منشیات اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے مزید عناصر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر