
بھارت کی گیدڑ بھبکیاں جاری ہیں، بھارتی وزیر داخلہ امیت شاء نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کردی ہے۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے پاکستان میں ہوائی اور سرجیکل اسٹرائیکس کا حکم دے دیا ہے، دنیا جان لے بھارت اپنی سرحدوں میں کسی قسم کی دراندازی برداشت نہیں کرے گا، ہم قومی سلامتی پر مودی حکومت کے ٹریک ریکارڈ کی تعریف کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے اپنے پہلے دور میں بھی پاکستان کے اندر سرجیکل اسٹرائیکس کا حکم دیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا بھارتی وزیر داخلہ امیت شاء کی تازہ دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ بھارت کو گذشتہ فروری میں اپنی مہم جوئی کے بعد پاکستان کا تیز ترین اور موثر جواب یاد رکھنا چاہیے۔
عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنی صلاحیتوں اور اپنے عزم کا بھرپور مظاہرہ کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News