Advertisement
Advertisement
Advertisement

پب جی صارفین کیلئے بُری خبر

Now Reading:

پب جی صارفین کیلئے بُری خبر
پب جی

 آن لائن گیم پب جی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ،بھارت میں پب جی گیم کھیلنے والے 14 سالہ لڑکے نے خودکشی کرکےزندگی کا خاتمہ کرلیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خودکشی  کا یہ واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں  پیش آیا ہے  جہاں نوجوان رات بھر گیم کھیلتا رہا تاہم  بعد میں اس نے خودکشی کرلی ۔

پولیس کے مطابق لڑکے نے واقعے سے تین روز قبل اپنی والدہ کے فون میں پب جی گیم ڈاؤن لوڈ کیا تھا اور وہ تین روز سے مسلسل گیم کھیل رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کا بھائی جب پڑھائی کرکے کمرے میں سونے کے لیے آیا تو رات تین بجے کے وقت بھی وہ گیم کھیلنے میں‌ مشغول تھا جس کے بعد اس کا بھائی سو گیا اور صبح دوسرے کمرے میں اپنے بھائی کو لٹکا ہوا پایا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ لڑکے کے اہلخانہ اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق لڑکا نویں جماعت کا طالب علم اور بھارتی فوجی اہلکار کا بیٹا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر