
پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے ‘پاکستان کا غلط نقشہ نشریات میں شامل کرنے’پر 2 ملازمین کو برطرف کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘پی ٹی نیوز پر 6 جون کو پاکستانی نقشے کی غلط تصویر جاری کرنے پر تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارشات پر سخت کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی وی کی انتظامیہ نے پیشہ ورانہ کام میں غفلت کے مرتکب ہونے والے 2 ملازمین کو برطرف کردیا’۔
Taking strict action on the recommendations of the Inquiry Committee designated to probe the airing of an incorrect images of a map of Pakistan on June 6 on PTV News, PTV management has terminated two officials found responsible for the professional oversight.
— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 10, 2020
پی ٹی وی کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم کی جانب سے سرکاری نشریاتی ادارے کے مواد میں تجدید کی ہدایات کے بعد یکم جون سے 9 نئے پروگرامز اور ٹاک شوز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 6 جون کو پروگرام میں پاکستان کا نقشہ غلط نشر کیا گیا تھا جس میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا تھا ۔ جس پر سرکاری ادارے سمیت وفاقی وزیر برائے سائنس ایند ٹیکنالوجی اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔
Absolutely unacceptable but this keeps happening due to sheer carelessness and lethargy – just Google a map and use it without checking. Sadly few here realise importance of maps. I am sure @shiblifaraz will not only take note but will end this way of getting things done in PTV. https://t.co/fkzkgmy5l8
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) June 7, 2020
مذکورہ واقعے کو 8 جون کو سینیٹ میں اٹھایا گیا تھا جس کے بعد چیئرمین صادق سنجرانی نے معاملہ قائمہ کمیٹی برئے اطلاعات و نشریات کو بھیج دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News