Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِاعظم کا ضرورتمند افراد میں کیش کی منتقلی کے عمل کا جائزہ

Now Reading:

وزیرِاعظم کا ضرورتمند افراد میں کیش کی منتقلی کے عمل کا جائزہ
imran khan

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لاہور میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ضرورت مند افراد میں رقوم کی منتقلی کے لیے قائم شدہ سینٹر کا دورہ کیا گیا ہے۔

دورے کے دوران وزیرِاعظم نے ضرورتمند افراد میں کیش کی منتقلی کے عمل کا جائزہ لیا اور معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِاعظم کو احساس پروگرام کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

بریفنگ میں وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ وزیرِاعظم کوویڈ فنڈ سے تقریبا تیرہ لاکھ افراد کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم نے سنٹر پر موجود افراد سے بھی بات چیت کی اور ان سے روزگار کے حالات کے بارے میں دریافت کیا۔

اس موقع پر وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت  تعمیراتی شعبے کے فروغ  پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ  مزدور اور غریب افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں۔

Advertisement

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کو  وزیرِاعلیٰ سیکرٹیریٹ میں  مقامی حکومتوں کے نظام پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم  نے ہدایت کی ہے کہ لوکل باڈیز کے نظام کو جلد از جلد فعال کرنے کے لئے الیکشن کے انعقاد کے انتظامات مکمل کئے جائے تاکہ  مقامی حکومتوں کے ذریعے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل کیے جاسکیں ۔

 وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تمام انتظامی اور قانونی انتظامات مستعدی سے کیے جارہے ہیں اور ولیج پنچایت الیکشن اور لوکل باڈیز الیکشن مقرره وقت پر منعقد کئے جائے گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی الیکشن کمیشن اگلے ماہ سے ساٹھ دنوں میں حلقہ بندیاں مکمل کر لے گا اور جس کے بعد ولیج اور پنچایت کی سطح پر  الیکشن کروائے جا سکتے ہیں ۔

یہ الیکشن پنتالیس دنوں میں مکمل ہو ں گے، لوکل باڈیز الیکشن کا انعقاد سال کے آخرتک ہو سکتا ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے لوکل باڈیز کے حوالے سے انتظامی اور قانونی تقاضوں کی تیاری کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

Advertisement

اجلاس  میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی  وزراء اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر