Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک-انگلینڈ سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

Now Reading:

پاک-انگلینڈ سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
پاک-انگلینڈ سیریز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ  ٹیم کے لیے انگلش کرکٹ بورڈ نے 26 سے 29 جون تک پرائیویٹ جیٹ کا انتظام کیا ہے۔

26 جون کو  خصوصی طیارہ قومی ٹیم کو لینے لاہور پہنچے گا،پاکستان ٹیم 27 اور 28 جون کی درمیانی رات انگلینڈ روانہ ہو گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی برمنگھم میں 14 روز کا قرنطنیہ اورپھر پریکٹس کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ،تیسرا ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ساؤتھمپٹن میں کھیلی جائے گی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اگست سے یکم ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

Advertisement

پاکستان ٹیم کے سفری  انتظامات پر 5 لاکھ پاؤنڈ کی لاگت متوقع ہے، جبکہ بند دروازوں میں کھیلی جانے والی اس سیریز سے میزبان بورڈ کو 70 سے 75 ملین پاونڈز ٹی وی رائٹس کی مد میں ملیں گے۔

مجوزہ شیڈول کے حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ  بھی کہنا قبل از وقت ہے، میزبان بورڈ کے ساتھ جلد ٹیلی کانفرنس ہوگی جس میں دورے کی تمام تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے اگلے ہفتے سیریز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر