Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا مطالبہ

Now Reading:

شہباز شریف کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا مطالبہ
shahbaz

 شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم ازکم 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں ہر سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ہاؤسنگ الاونسز کے علاوہ دیگر مراعات فراہم کیں، مہنگائی ہر حد پار کر چکی ہے، صحت کے اخراجات بڑھ چکے ہیں، ایسے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ نہ بڑھانا ناانصافی نہیں تو اور کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ معاشی تحریک پیدا کرنے کے اقدامات کہاں ہیں؟ بجٹ سے ظاہر نہیں ہوتا کہ ملک کساد بازاری اور سست روی سے گزر رہا ہے۔

شہبازشریف نے  کہا کہ معاشی تحریک پیدا کرنے کے اقدامات کہاں ہیں، سرکاری شعبے کے ترقیاتی اخراجات اور منصوبے کہاں ہیں، وہ اقدامات دکھائی نہیں دیتے جن سے روزگار پیدا ہو اور لوگوں کی غربت کم ہو سکے، کسانوں کی مدد کے لیے کسی پروگرام کا بجٹ میں ذکر تک نہیں، زرعی شعبہ 2.9 فیصد کمی کا شکار ہے، ایسے میں کسانوں کو رعایتیں نہیں دیں گے تو کب دیں گے۔

Advertisement

قائدِ حزبِ اختلاف نے سوال اٹھایا کہ کسانوں کو رعایتیں کب دیں گے؟ حکومت کسان اور زراعت کے لیے اقدامات میں بھی بری طرح سے ناکام ہوئی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر