
مختلف یونیورسٹیز کے طلباءو طالبات نے آن لائن کلاسز بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مختلف یونیورسٹیز کے طلباءو طالبات نے آئن لائن کلاسز اور دیگر معاملات کے خلاف ہائیر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) کے سامنے مظاہرہ کیا ۔
طلباء نے وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کے خلاف شدیدی نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایچ ای سی ہمارے مسائل کو حل کرے۔
طلباء کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا لہذا انہیں بند کیا جائے۔ انٹرنیٹ کے مسائل کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے۔ دیہی علاقوں میں توفون کے سگنلز کا مسئلہ ہوتا ہے انٹرنیٹ تو دور کی بات ہے۔
طلباء نے ایچ ای سی سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ آئن لائن کلاسز کی مد میں ایکسٹرا چارجز نہ لیے جائیں۔ ہمارا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔
ظلباء کا کہنا ہے کہ حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی ہماری بات تک نہیں سن رہے۔ پر امن مظاہرہ کررہے ہیں اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News