Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ اسمبلی کے قواعد و ضوابط میں اتفاق رائے سے ترمیم

Now Reading:

سندھ اسمبلی کے قواعد و ضوابط میں اتفاق رائے سے ترمیم
CM Sindh speaks over the statement of PM Imran Khan

سندھ اسمبلی میں کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے اجلاس کے قواعد و ضوابط تبدیل کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اجلاس کیلئے پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا جس کیلئے اسمبلی کے قواعد و ضوابط میں اتفاق رائے سے ترمیم کردی گئی۔

ترمیم کے تحت ارکان اسمبلی  اپنے گھر اور آفس سے بیٹھ کر اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں وہ ممبرز جن کی رپورٹ مثبت ہے وہ بھی بجٹ سیشن میں حصہ لیں اور وہ ممبرز بھی جن کی عمر زیادہ ہےانہیں اسمبلی نہیں آنا پڑے۔

وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ سافٹ وئیر کی مدد سے گھر سے بیٹھ کر تقریر بھی کی جا سکتی ہے، اس حوالے سے ارکان اسمبلی کوای میل پر لاگ ان آئی ڈی آجائے گی، اگرکسی نے اپنی آئی ڈی کسی دوسرے کو دی تو وہ اس کا خود ذمہ دارہوگا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ ٹیسٹ کروا کر اسمبلی آئیں، 17 تاریخ کو بجٹ پیش کریں گے، میں نے 12 جون کو ٹیسٹ کروایا میری رپورٹ منفی ہے، ہو سکتا ہے آدھے گھنٹے بعد مثبت ہو جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ اب تک 90 اراکین کے ٹیسٹ ہوئے ہیں جن میں سے 83 منفی آئے۔

انہوں نے بتایا کہ عارف مصطفیٰ جتوئی کا کل کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا، کل ہی اُن کا پھر ٹیسٹ کرایا تو وہ نیگیٹو آیا، عارف مصطفیٰ کا ایک ٹیسٹ اور کرائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ کے بعد وزیرصحت کورونا پر پھر بریفنگ دیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر