
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی کو ووٹ دینے والے ن لیگ اور پی پی کی آنکھ کے تارے اور راج دلارے ہیں۔
ریلوے کیمپ آفس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جن 14 ارکان نےحاصل بزنجو کو ووٹ نہیں دیئے وہ اپوزیشن کی آنکھ کے تارے اور راج دلارے ہیں۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک لوٹنے والے کس منہ سے باتیں کرتے ہیں، دودھ کی رکھوالی پربلے کو بٹھایا ہواہے ایک باپ کواور دوسرا بیٹے کو بچانا چاہتا ہے۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹونے قوم کو فٹبال بنایا ہواہے۔ بلاول مجھ سے استعفیٰ مانگے تو ہاتھ میں دے دوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News