Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے

Now Reading:

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے

نیلام گھر سے شہرت حاصل کر نے والے پاکستان ٹی وی کے معروف کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق طارق عزیز کی عمر 84 برس تھی اور وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے ۔

طارق عزیز ادیب، شاعر اور سابق رکن قومی اسمبلی بھی تھے، انہوں نےکئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

طارق عزیز نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔

1964ء میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے اینکر  تھے۔

Advertisement

حکومتِ پاکستان کی طرف سےانھیں 1992ء میں حسن کارکردگی کے تمغے سے بھی نوازا گیا۔

طارق عزیز نے سیاست میں بھی حصہ لیا اور 1997 میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

Advertisement

انھیں اصل شہرت سرکاری چینل پی ٹی وی کے معروف گیم شو نیلام گھر سےحاصل ہوئی، وہ اس پروگرام کی کئی سالو ں تک میزبانی کرتے رہے۔

ٹی وی کے ساتھ ساتھ انھوں نے پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا ،ان کی سب سے پہلی فلم انسانیت (1967 ) تھی ۔

طارق عزیزکی دیگر مشہور فلموں میں سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہار گیا انسان قابل ذکر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر