وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہناہے کہ صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاون اس لیے لگایا تاکہ معیشت کا پہیہہ چلتا رہے، مکمل لاک ڈاؤن کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں کی بندش غریب عوام کے لیے موت کا پروانہ ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہناتھا کہ محکمہ داخلہ کی طرف سے قرار دیئے گئے ریڈ زونز میں پولیس، رینجرز اور فوج کے دستے تعینات ہونگے جبکہ تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریستوران، سرکاری و غیر سرکاری دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
انہوں نے کہاکہ اشیائے ضروریہ کی دکانیں، کلینک، اسپتال اور میڈیکل اسٹورز مجوزہ اوقات میں کھولے جا سکیں گے، ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے، عوام اور کاروباری طبقے کے تعاون کے بغیر کورونا کو شکست دینا نا ممکن ہے۔
فیاض چوہان نے کہا کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہوچکا ہے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو شدید برے نتائج کا سامنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
