
لیجنڈ طارق عزیز آج دنیا سے رخصت ہو گئے، ان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے افسوس اور دکھ کا ظہار کیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام طارق عزیز کا آج انتقال ہو گیا جس کے باعث ایک خلاپیدا ہوگیا جسے پُر کرنا ناممکن ہوگا ۔
طارق عزیز کے انتقال پر اداکار و گلوکار غمزدہ ہیں اور اپنے سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے ’ان کے اہل خانہ سے تعزیت کر رہے ہیں۔
طارق عزیز کی پی ٹی وی کیلئے کی جانے والی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کی اداکارہ ماورہ حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ’میرے بچپن کو یادگار بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے طارق عزیز آج دنیا سے رخصت ہوگئے، اللہ آپ کو دائمی سکون عطا کرے۔
اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں طارق عزیز کا معروف ڈائیلاگ ’دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام‘ بھی تحریر کیا۔
A big part of my childhood. May you rest in peace sir. Thankyou for entertaining us with your game shows & so much more❤️
“Dekti aankhon or suntay kanon ko#TariqAziz ka salam” 🤲🏻— MAWRA (@MawraHocane) June 17, 2020
پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہماری قوم اپنے ہیروز کو بہت جلد بھول جاتی ہے لیکن طارق عزیز کی شخصیت کبھی نہیں بھلائی جائے گی۔
علی ظفرنے لکھا کہ طارق عزیز کے ساتھ ہی ایک عہد بھی اختتام پزیر ہوا ہے۔
گلوکار نے لکھا کہ طارق عزیز نے ناصرف ہمیں گفٹس بلکہ بہت سی یادیں بھی دی ہیں۔
Rest in peace Tariq Aziz Sahab. You gave us an era. A childhood full of memories. You gave us gifts and so much more. We forget our heroes too soon. But I am confident you shall never be forgotten. Such was your presence. #RIP #TariqAziz https://t.co/xMNGO29P7s
— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 17, 2020
پاکستان کے معروف میزبان و اداکار واسع چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں طارق عزیز کو خراج عقیدت پیش کیا۔
DAIKHTI ANKHOO AUR SUNTAY KANOO.
RIP Tariq Aziz Sb,What an Icon.The only time I asked A guest to start the show & I remmember his hands trembling when he held the Mike (because of his age) BUT the moment cameras started rolling, the Voice came out with its trademark Grandeour.. pic.twitter.com/N4f90zRbd6— vasay chaudhry (@vasaych) June 17, 2020
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ طارق عزیز کی وفات کی خبر سننے کے بعد شدید دل شکستہ ہیں۔
Another day, another big loss 💔
RIP #TariqAziz My heart aches 😔 pic.twitter.com/BQpZrFF345— Saba Qamar (@s_qamarzaman) June 17, 2020
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار بلال اشرف نے طارق عزیز کی موت کو ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے لکھا کہ طارق عزیز کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
AdvertisementAnother huge loss 😞 Tariq Aziz Saab you will be missed. #TariqAziz 🇵🇰 pic.twitter.com/zEoSOowrBz
— Bilal Ashraf (@IamBilalAshraf) June 17, 2020
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے طارق عزیز کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق عزیز کی پاکستان کیلئے کی گئی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
Legend is, what legend does. He served us all. For so so long. Pakistan is indebted to you Tariq Aziz Sir. Truly, the end of an era.
May Allah bless you. My condolences to his family and all of Pakistan. 🙏🏼♥️🇵🇰#TariqAziz pic.twitter.com/kRflbgrfVuAdvertisement— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) June 17, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنا تعزیتی پیغام شئیر کیا جس میں انہوں نے طارق عزیز کی پی ٹی وی نشریات کا اغاز کرنے کی ویڈیو بھی شئیر کی۔
انہوں نے لکھا کہ لیجنڈ طارق عزیز نے طویل عرصے تک پاکستان کی خدمت کی جس کے ہم سب مقروض ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ طارق عزیز کی وفات کے ساتھ ہی فن کی دنیا کا ایک عہد اختتام پذیر ہوا ہے۔
اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اداکارہ نے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لواحقین سمیت پورے پاکستان میں بسنے والے اُن کے پرستاروں کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔
پاکستانی اداکار علی رحمن خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ میری زندگی کی نہایت معزز اور دل چسپ شخصیات میں سے ایک طارق عزیز اب ہم میں نہیں ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ایک سپر اسٹار ، مہربان دل اور بہترین شخصیت کو اللہ تعالی ابدی سکون عطا کرے، طارق عزیز ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار توقیر ناصر نے کہا ہے کہ شہرہ آفاق کمپیئرطارق عزیز کا انتقال دکھ کا لمحہ ہے۔
پاکستانی اداکار توقیر ناصر نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق عزیز کا انتقال دکھ کا لمحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ طارق عزیز بے پناہ صلاحیتوں کے مالک تھے، طارق عزیز الفاظ کی ادائیگی میرٹ پر کرتے تھے۔
توقیر ناصر کا کہنا تھا کہ طارق عزیز نے اپنی صلاحیتوں کو ہر میدان میں منوایا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیلام گھر سے طارق عزیز نے تین نسلوں کو آگاہی پہنچائی۔
پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے بھی لیجینڈ طارق عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
Couldnt have said it better myself.
Rest in Power #TariqAziz https://t.co/ggZqf3YraB— manshapasha (@manshapasha) June 17, 2020
یاد رہے کہ طارق عزیز کے انتقال پر پاکستان کے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ ریڈیو پاکستان، ٹیلی ویژن، فلم ، صحافت، ادب اور سیاست کاایک نمایاں نام طارق عزیز 84 برس کی عمر میں آج اس دنیا سے رخصت ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News