Advertisement
Advertisement
Advertisement

فواد چوہدری نے اسکو لوں سے متعلق خوشخبری سنادی

Now Reading:

فواد چوہدری نے اسکو لوں سے متعلق خوشخبری سنادی
فواد چوہدری

فواد چوہدری

ملک بھر کے سرکاری اسکولوں سے متعلق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بڑی خوش خبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چھٹی سے میٹرک تک 453 منتخب سرکاری اسکولوں کو سائنس اسکول بنائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارتِ تعلیم نے مل کر سرکاری اسکولوں کو جدید سائنسی و ٹیکنالوجی اسکولوں میں بدلنے کا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایس ٹی ای ایم اسکول منصوبے میں تمام صوبوں اور اکائیوں کی طرف سے حصہ دار بننے کا فیصلہ سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ سسٹمز کے برابر لے آئے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں چھٹی سے میٹرک تک کے 453 منتخب سرکاری اسکولوں کو سائنس اسکول بنائیں گے اور 5 سالوں میں پروگرام کا دائرہ کار اکثریتی اسکولوں تک لے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں گزشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ساتھ زوم کے ذریعے ایک میٹنگ کی۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے ڈپارٹمنٹ نے ایس ٹی ای ایم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجنیئرنگ اور میتھ میٹکس) سے متعلق شان دار قدم اٹھایا ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے 2019 میں STEM پر عمل درآمد شروع کیا تھا، STEM کے سلسلے میں اب 17 اضلاع میں 1 ہزار آئی ٹی لیب اور 1 ہزار سائنس لیب زیر تعمیر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر