 
                                                                              وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ بھارت تنہا ہورہا ہے جس کی وجہ سے وہ فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد کو مد نظر رکھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں، سلامتی کونسل کے الیکشن میں ایشیاء پیسیفک گروپ کی مشاورت ہوتی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے، 5 اگست کے بعد بھارت نے کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، پاکستان کی سالمیت پر ہم سب متحد ہیں، پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کرینگے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 50 سال کے بعد بھارت اور چین میں سرحد پر جھڑپیں ہوئیں، بھارت کے نیپال، بھوٹان اور سری لنکا سے بھی تنازعات ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سکیورٹی کونسل میں پانچ مستقل اور دس غیر مستقل ممبر ہیں جس میں بھارت سات مرتبہ اور پاکستان بھی سات مرتبہ سیکیورٹی کونسل کارکن بن چکا ہے لیکن کیا بھارت سیکیورٹی کونسل کا پہلے رکن بن کر کشمیر پراقوام متحدہ کا مؤقف تبدیل کرنے میں کامیاب ہوا؟
انھوں نے مزید کہا ہے کہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر آج بھی متنازعہ مسئلہ ہے، بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے، بھارت نے کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، بھارت پاکستان کے خلاف کوئی جھوٹا فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 