
امریکہ میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق امریکی شہر واشنگٹن میں نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنےوالےمظاہرین نے کنفیڈریٹ جنرل کا مجسمہ گرادیا۔
مظاہرین نے مجسمے کو گرانے کےبعد آگ لگادی ۔ جائے وقوعہ پر موجود پولیس کوئی مداخلت نہ کرسکی ۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی پولیس اپنا کام نہیں کررہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی کے میئر کو حکم دیا کہ ان مظاہرین کو فوری گرفتار کیا جائے۔یہ لوگ ملک کی بدنامی کا باعث ہیں۔
The D.C. Police are not doing their job as they watch a statue be ripped down & burn. These people should be immediately arrested. A disgrace to our Country! @MayorBowser
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) June 20, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News