Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں مبینہ جنسی حملہ،امریکی خاتون کی انصاف مانگتے ہوئے وڈیو وائرل

Now Reading:

بھارت میں مبینہ جنسی حملہ،امریکی خاتون کی انصاف مانگتے ہوئے وڈیو وائرل
India sexual assault

بھارت میں جنسی حملےکا نشانہ بننے والی امریکی خاتون نےدنیاکےسامنےکرپٹ بھارتی قانونی نظام کا پول کھول دیا ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پرخاتون کاانصاف مانگتےہوئےوڈیووائرل ہوگیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق امریکی خاتون 2013 میں مبینہ طور پربھارت میں جنسی حملےکانشانہ بنیں۔

 امریکی خاتون کےمطابق ان پرمبینہ طورپرجنسی حملہ کرنےوالےملزم کوضمانت پررہائی مل گئی ہے۔

خاتون نےفیس بک وڈیوپربھارتی کرپٹ نظام قانون کاپردہ چاک کرتے ہوئےکہا کہ انہیں جنسی حملہ کیس میں ملزم کوسزادلوانےکیلئےتن تنہامتعدد مرتبہ بھارت جاناپڑا لیکن اس کاکوئی فائدہ نہ ہوا اور بھارتی کرپٹ عدالت کی جانب سے ملزم کوضمانت پررہائی دے دی گئی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیاکےشہرسان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے کےسامنےلائیووڈیوسیشن پر بیان دیتے ہوئےخاتون نے کہاکہ کیس کیلئے اب وہ بھارتی ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ سے انصاف مانگیں گی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ بھارتی قونصل خانے جانےکا مقصداپیل کیلئےکاغذی تصدیق کی کارروائی ہے۔

امریکی خاتون نےکرپٹ بھارتی بیوروکریسی پرمزیدتنقید کرتےہوئےکہا کہ انہیں کاغذی تصدیق کیلئےبھی کیلیفورنیاکےشہرسکرامنٹومیں موجودبھارتی قونصل خانے جانے کاکہاگیاہے۔ انہوں نےوڈیوکے توسط سےلوگوں سےمدد مانگتے ہوئے کہا کہ انصاف دلوانے کیلئےانکاساتھ دیاجائے۔

دوسری جانب سان فراسسکو میں موجودبھارتی قونصل خانے کے جنرل کی جانب سےامریکی خاتون کےدعویٰ کی نفی کرتے ہوئےکہاگیاہےکہ اس سلسلےمیں کاغذی کارروائی کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی خاتون پرملزم کی جانب سے24جون 2013 کواپارٹمنٹ میں داخل ہوکرمبینہ طورپرجنسی حملہ کیاگیا۔ملزم راجیوپنورنئی دلی کےسابق مئیرجئےشری پنورکابھتیجاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر