Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا پر رائی کا پہاڑ بنانے کا رجحان افسوسناک ہے، زرتاج گل

Now Reading:

سوشل میڈیا پر رائی کا پہاڑ بنانے کا رجحان افسوسناک ہے، زرتاج گل

وزیرمملکت زرتاج گل کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر رائی کا پہاڑ بنانے کا رجحان افسوسناک ہے۔

زرتاج سے کووڈ نائنٹین کی تشریح کے بارے میں الفاظ کیا ادا ہوئے کہ سوشل میڈیا پر ایک طوفان مچادیا گیا۔

شدید تنقید کے بعد، وزیر مملکت زرتاج گل پہلی بار کسی نیوز چینل پر آئیں، بول نیوز کے پروگرام تجزیہ میں اپنے اوپر ہوئی تنقید کے طوفان پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی وی  پر لائیو بولتے ہوئے انسان کے منہ سے کچھ غلط بھی نکل سکتا ہے، کسی کی بہن بیٹی پر یوں طوفان اٹھا لینا شرمناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غلطی پر معذرت کے بعد بات ختم ہوجانی چاہیئے لیکن افسوسناک طرزعمل اپنایا گیا۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر رائی کا پہاڑ بنانے کا رجحان افسوسناک ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سندھ کے 3 اسپتال سپریم کورٹ نے وفاق کے حوالے کیے، سندھ حکومت اسپتال ٹھیک طرح نہیں چلا پارہا تھا۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں طبی سامان کی کمی ہے، وفاق اورسندھ حکومت کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہے، وفاق نے صحت کے حوالے سے تمام سامان سندھ حکومت کو فراہم کیا جبکہ سندھ کا ہر مطالبہ تسلیم کیا جاتا ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سندھ میں صحت سے متعلق سہولیات پوری نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے دنیا کے کئی ممالک لڑرہے ہیں، وزیراعظم کی کورونا پر پہلے دن سے ایک ہی پالیسی ہے، وزیراعظم عوام میں کورونا سے متعلق خوف نہیں پھیلانا چاہتے تھے۔

زرتاج گل نے کہا کہ وزیراعظم کی حالات کے مطابق پالیسی بہترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ 12 سال میں 12 ہزارخطاب کرچکی ہوں، مجھ  پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے، حکومت پہلی بار چینی مافیا کے سامنے کھڑی ہوئی ہے،غلطی تو کسی سے بھی ہوسکتی ہے، غلطی پر تو اللہ بھی انسان کومعاف کردیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر