
نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں ایک غیر معمولی واقعہ دیکھنے میں آیا کہ جب اجلاس میں ایک شیر خوار بچے نے بھی شرکت کی جسے اسپیکر نے اپنی نشست پر بھی بٹھایا۔
نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک رکن پارلیمنٹ نے اپنے ڈیڑھ ماہ کے بچے کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی اور اراکین پارلیمنٹ نے خوشی کا اظہار کیا۔
اجلاس میں بحث کے دوران جب بچے نے رونا شروع کر دیا تو اسپیکر نے اسے جھولا بھی دیا اور لوریاں بھی جبکہ وہ بچے کو دودھ بھی پلاتے رہے۔اسپیکر پارلیمنٹ نے کہا کہ اس نشست پر عام طور پر پریزائیڈنگ افسر براجمان ہوتے ہیں لیکن آج یہاں ایک خاص مہمان موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News