
چین میں مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، خاتون مسافر نے سانس لینے میں تنگی کی شکایت پر جہاز کا ہنگامی دروازہ ہی کھول دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو بھی ہیبت میں مبتلا کردیا۔صارفین نے بھی واقعے پرمختلف انداز میں اپنے تبصرے پیش کیے۔
And this happens in #China, where a passenger who wanted to breath fresh oxygen opens an emergency exit of a plane as it was about to take off. Really? pic.twitter.com/bv6q6C5Msm
— Usman A. Uba (@usmanaliyuuba) September 26, 2019
برطانوی میڈیا کے مطابق ایک خاتون پروازمیں سوار ہوئیں جو چین کے شہر ووہان سے دوسرے شہر لانزہو جارہی تھی۔
فلائٹ کے دوران خاتون کو سانس لینے میں تنگی پیش آئی اور حبس محسوس ہوا جس پر خاتون نے تازہ ہوا کے لیے ہنگامی دروازہ کھول دیا۔
فلائٹ کے عملے کے مطابق دوسرے مسافروں کے کئی بارمنع کرنے کے با وجود خاتون کے کان میں جوں تک نہ رینگی اور انہوں نے اُڑتی فلائٹ کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر ہی سانس لیا۔
واقعے کے فوراً بعد طیارے کو رن وے پر ہی روک دیا گیا۔ عملے نے خاتون کو پولیس کے حوالے کردیا۔
فلائٹ ایک گھنٹہ تاخیر سے پھر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی۔
اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ گذشتہ برس مئی میں بھی چین میں ہی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔
ایک نوجوان نے تازہ ہوا لینے کے لیے جہاز کے رن وے پر لینڈ ہونے کے فوراً بعد ہی دروازہ کھول دیا تھا۔ نواجوان کا کہنا ہے کہ جہاز کے اندر بہت گرمی تھی اس لیے وہ تازہ ہوا لینا چاہتا تھا۔
اس واقعے کے بعد چین کی پولیس اور سول ایویشن انتظامیہ نے نوجوان کو 15 دن کے لیے حراست میں لے لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News