Advertisement
Advertisement
Advertisement

زحل کے گرد 20 نئے چاند دریافت

Now Reading:

زحل کے گرد 20 نئے چاند دریافت
saturn new moons

نظام شمسی کے سیارے زحل  (سیٹرن) کے گرد 20 نئے چاند دریافت ہوئے ہیں  جس کے بعد سب سے زیادہ چاند والے سیارے کی فہرست میں زحل نے مشتری (جوپیٹر) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائنس کی دنیا میں بڑی تحقیق سامنے آئی ہے۔یہ تحقیق  ہوائی میں موجود کارنیگی  انسٹیٹیوشن آف سائنس  کی جانب سے کی گئی ہے۔

انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے  ’سوبارو ٹیلیسکوپ ‘ کی مدد سے زحل  کے گرد نئے چاند دریافت کیے جن کا قطر 3 میل ہے۔

 سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سیارہ زحل  کے گرد چاند کی تعداد اب 82 ہوگئی ہے۔اس سے قبل سب سےزیادہ چاند والا سیارہ مشتری تھا جس کے گرد 79 چاند موجود ہیں۔

کارنیگی انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے سکاٹ شیپارڈ ، جو دریافت ٹیم کی رہنمائی کر رہے ہیں ، کہتے ہیں کہ زحل کے آس پاس لگ بھگ 100 چھوٹے چاند ابھی بھی دریافت ہونے کے منتظر ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ نئے چاند کی دریافت ہمارے نظام شمسی کی تشکیل اور ارتقاء  کے حوالے سے اہم معلومات  کی   فراہمی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یہ چاند ان اشیاء کی باقیات ہیں جنہوں نے سیاروں کی تشکیل میں مدد کی۔توان کے بارے میں مزید تحقیق سے ہمیں سیاروں کی تشکیل کے بارے میں مزید جاننے میں مدد کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق  دریافت ہونے والے 20 میں سے 17 چاند زحل  کے مدار کے بر عکس چکر لگاتے ہیں ۔نئے چاند 3 سال کے عرصے میں اپنا ایک چکر مکمل کرتے ہیں۔

سائنسدانوں نے بتایا کہ زحل کے 82 چاند میں سے وہ چاند جو سیارے کے قریب ہیں وہ اس  ہی کی سمت میں مدار میں گھومتے ہیں اور اپنا ایک چکر 2 سال کے عرصے میں مکمل کرتے ہیں ۔

زحل ہمارے سورج سے چھٹے نمبر پر جبکہ ہمارے نظام شمسی کا دوسرا بڑا سیارہ ہے۔زحل اور سورج کا درمیانی فاصلہ اوسطاً 1 ارب 40 کروڑ کلومیٹر ہے جو 9 شمسی اکائیوں کے برابر ہے۔

 ایک شمسی اکائی زمین اور سورج کے درمیانی فاصلے کو ظاہر کرتی ہے۔ مدار میں زحل کی حرکت کی رفتار 9.69 کلومیٹر فی سیکنڈ ہے۔

Advertisement

 اس رفتار سے زحل تقریباً 30 زمینی سالوں میں سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرتا ہے۔ زحل کے مدار کی نوعیت کے اعتبار سے زحل اور سورج کا درمیانی فاصلہ ساڑھے 15 کروڑ کلومیٹر تک کم ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر