Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب:تاریخ میں پہلی بار خواتین میں پنجا آزمائی کا مقابلہ

Now Reading:

سعودی عرب:تاریخ میں پہلی بار خواتین میں پنجا آزمائی کا مقابلہ
WWE Lacy Vs Natalya

سعودی عرب میں تاریخ میں پہلی مرتبہ  خواتین کی ریسلنگ کے میچ کا انعقاد ہونے جارہا ہے، ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے بھی اس حوالے سے تصدیق کی گئی ہے ۔  ریسلنگ میں ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار نٹالیہ کا مقابلہ لیسی ایوانز سے ہوگا ۔

منتظمین کے مطابق ان  دونوں خواتین ریسلرز نے حال میں کافی  سخت مقابلوں میں حصہ لیا تھا اور اس میں شائقین کی دلچسپی بھی دیدنی تھی۔

دونوں کے درمیان یہ مقابلہ کنگ فہد اسٹیڈیم میں شائقین کو دکھایا جائے گا، اس اسٹیڈیم میں خواتین کے بغیر ابائے کے داخلہ ممنوع ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ای کو سعودی عرب سے معاہدے پر شدید تنقید کا بھی سامنا رہا ہے ، وژن 2030 کے تحت ڈبلیو ڈبلیو ای کا سعودی عرب سے سالانہ 80 ملین ڈالر کا معاہدہ طے پایا تھا۔

مقابلے میں حصہ لینے والی لیسی ایوانز نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر  خوب پرجوش نظر آئیں۔

https://twitter.com/LaceyEvansWWE/status/1189468521673232384

Advertisement

لیسی ایوانز امریکی فوج سے وابستہ رہ چکی ہیں اور انہوں نے ریسلنگ کے کریئر کا آغاز 2016 میں کیا۔

سعودی عرب میں حال میں  تفریح ، معاشرتی اور معاشی شعبے میں کافی اصلاحات کی گئی ہیں ۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سےاصلاحات کے بعد ریاض میں نہ صرف کنسرٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے بلکہ اب یہاں پر سنیمابھی کھولے جارہے ہیں ۔

سعودی عرب میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن دوہزار تیس کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔حال ہی میں سعودی عرب کی جانب سے سیاحوں کیلئے بھی ویزا پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے اور اس سے پہلے سعودی عرب کا ویزا زیادہ تر صرف مسلم عازمین اور تاجروں کو ہی ملا کرتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر