سب سے زیادہ بھیانک اور حسین کون؟

دنیا بھر میں ماڈلز کے درمیان مقابلہ حسن کا انعقاد ایک عام سی بات ہے، لیکن کیا کبھی بھیانک ترین گڑیاؤں کے درمیان بھی ایسا مقابلہ ہوسکتا ہے؟
یہ ماننا تھوڑا مشکل ہے لیکن در حقیقیت ایسا ہی کچھ ہوا ہے امریکی ریسات منیسوٹا میں جہاں کے ایک عجائب گھر میں رکھی ہوئی خوفناک گڑیاؤں کے درمیان حسن کا مقابلہ۔
اس مقابلے کے تحت، اولمسٹیڈ کاؤنٹی ہسٹری میوزیم میں رکھی گئی پرانی گڑیاؤں میں سے 9 ایسی گڑیاں منتخب کی گئی ہیں جو دیکھنے میں سب سے زیادہ بدصورت اور بھیانک نظر آتی ہیں۔ اسی بناء پر اس مقابلے کو ’’کریپی ڈول کونٹیسٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
مقابلے میں شریک جس گڑیا کی تصویر کو سب سے زیادہ لوگ بدصورت اور خوفناک قرار دیں گے، اسے ’’آسیبی مقابلہ حسن‘‘ کی فاتح قرار دیا جائے گا۔
انتظامیہ کے مطابق مقابلہ حسن کے نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News