متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنر نے دنیا کے مہنگے ترین جوتے تیار کرلیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹالین نژاد امارتی شہری نے دو روز قبل خالص سونے اور ہیروں اور قیمتی پتھروں سے تیار ہونے والے جوتے نمائش کے لیے پیش کردیےہیں ۔
برطانوی میگزین کی رپورٹ کے مطابق انتووائتری نامی ڈیزائنر نے جوتے میں نایاب شہابی پتھر بھی شامل کیاہے ، خواتین کے ان جوتوں کی قیمت ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر (تقریبا تین ارب روپے) مقرر کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سینڈل کی ہیل کو خالص سونے سے تیار کیا گیاہے جبکہ اس قیمتی جوتے کا ڈیزائن دبئی کی مشہور عمارات ’برج الخلیفہ‘ سے ملتا ہے اور ان میں تیس قیراط ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/worldluxurynews/status/1182928993613471744
دبئی میں ہونے والی نمائش میں جوتوں کو پیش کیا گیا جہاں شائقین اس منفرد جوتے کو دیکھنے جمع ہوئے لیکن جب انہیں ا ن نایاب جوتوں کی قیمت معلوم ہوئی تو سب کے سب حیرت میں مبتلا ہوگئے۔
ان قیمتی جوتوں کو تیار کرنے والے ڈیزائنر انتووائتری نے اس سے قبل 2017 میں بھی 24 قیراط خالص سونے سے جوتوں کو تیار کیا تھا جن کی قیمت 120،000 درہم تھی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مہنگے ترین جوتے بنانے کا اعزا برطانوی ڈیزائنر کے پاس تھا۔ اُن کے جوتوں میں بھی سونے اور ہیروں کا استعمال کیا گیا تھا جن کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ڈالر تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
