Advertisement
Advertisement
Advertisement

تازہ ہواصرف 300 روپےمیں

Now Reading:

تازہ ہواصرف 300 روپےمیں
آکسیجن

بھارت  کے دارالحکومت میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے جس کےپیش نظردہلی میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کے بعدآکسیجن فروخت ہونے لگی ہے ۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے، سموگ نے سانس لینا دشوار کر دیاہے ، سموگ  کے پیش  نظر  نئی دہلی میں خالص آکسیجن میں 15 منٹ سانس لینے کی پیشکش کی جا رہی ہے، یہ پیشکش اپنی نوعیت کی پہلی آکسیجن بار کی جانب سے کی جارہی ہے۔

آکسی پیور(خالص آکسیجن)کے نام سے کھلنے والی اس بار میں 15 منٹ سانس لینے کے 300 روپے لیےجارہے ہیں، آکیسجن میں لیونڈر،لیمن گراس اورمنٹ کی خوشبو کی آمیزش کی گئی ہے، پندرہ منٹ تک آکسی پیور بار میں جا کر اپنے منہ پر ماسک پہنیں اور خالص آکسیجن میں سانس لیں۔

آکسی پیور کے مالک 26 سالہ آیاویر کمارنے کہاکہ یہ دہلی میں اپنی نوعیت کی پہلی کمرشل سہولت ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عام شہری، شہر کی انتہائی آلودہ فضا سے کچھ دیر کے لیے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

آکسی  پیور

Advertisement

بار کے مالک  کا  کہنا تھا کہ روزانہ 30 سے 40 تک گاہک آتے ہیں، گاہکوں کو یہ سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے کہ وہ اگر چاہیں تو آکسیجن کے چھوٹے ڈبے اپنے ساتھ لے جائیں تاکہ وہ صاف ہوا میں سانس بھی لے سکیں اور ان کی معمول کی مصروفیات زندگی بھی متاثر نہ ہوں، جیسے جیسے سموگ بڑھتی ہے تو ہمارے ہاں رش بھی بڑھتا جاتا ہے۔

عوام نے آلودگی میں کمی کے لئے موثراقدامات نہ کرنے پرمودی سرکارکوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں سموگ کے باعث دل کی بیماریوں میں دس سے پندرہ فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ حکام نے لوگوں کوغیرضروری طورپرگھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

 بھارتی شہردہلی دنیاکے آلودہ  ترین شہروں میں شامل ہے۔ اس سےقبل بھی فضائی آلودگی کے سبب  نومبرکےدوسرےہفتے کودہلی کے تمام  اسکولوں میں عام تعطیل کااعلان کیا گیا تھا  ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر