Advertisement
Advertisement
Advertisement

طلاق بذریعہ واٹس ایپ

Now Reading:

طلاق بذریعہ واٹس ایپ
طلاق بزریعہ واٹس ایپ

بھارت میں شوہرنےواٹس ایپ پراہلیہ کوطلاق دے دی،اہلیہ کی شکایت پرپولیس نےمقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست سمبھل کی رہائشی  خاتون کودبئی میں مقیم شوہرنے واٹس ایپ پر طلاق  دے دی ہے۔

پولیس کے مطابق دبئی میں مقیم شوہر نے اہلیہ کو واٹس ایپ پر تین طلاقیں دیں، حیات نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

امام ناز نامی خاتون کا کہنا ہے کہ میری شادی رفیع صدیقی سے بھارتی ریاست علی گڑھ میں 2016 میں انجام پائی تھی۔

حیات نگر کے ایس ایچ او رویندر پرتاپ کے مطابق خاتون نے بتایا کہ وہ شادی کے بعد کچھ عرصے شوہر کے ہمراہ دبئی میں رہی ہیں جبکہ شوہر ابھی دبئی میں ہی مقیم ہے

Advertisement

پولیس کے مطابق خاتون امام ناز کا کہنا ہے کہ شوہر اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے گاڑی اور پیسوں کا مطالبہ کیا جارہا تھا جسے وہ دینے سے قاصر تھی۔

خاتون نے مزید  کہا   کہ 22 نومبر کو رفیع صدیقی نے مجھے واٹس ایپ پر طلاق دی۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح  رہے کہ   چند    ماہ قبل  بھارت میں ہی   شوہر نے اہلیہ کو واٹس ایپ پر طلاق دی تھی جس پر ہنگامہ کھڑا ہونےکے بعد    پولیس نے سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

 اس کے علاوہ  2015  میں   بھارت کے  شہر   کیرالہ  میں  21  سالہ   لڑکی کو  صرف شادی  کے تین ماہ  بعد  شوہر  نے  واٹس ایپ  کے زریعے  طلاق دی  تھی  ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر