دنیاکاخوبصورت اوررنگین کیفے

کیفےمیں کھانےکےمخصوص اندازاور ذائقےتوسب ہی جگہ موجود ہیں،کیاآپ کورنگ برنگا کھانااور تصوراتی دنیا میں جانے کاشوق ہےتو تھائی لینڈ کایہ کیفےآپ ہی کےلئےہے۔
جی ہاں، تھائی لینڈ کے دارلحکومت بینکاک میں دنیا کا رنگین ترین ’یونی کارن کیفے‘ ہے جو کہ خاص طور پر یونی کارن کی تھیم پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/B1jAjumgj1I/
یونی کارن کیفےبینکاک شہرکےضلع راک کے پڑوس سلوم میں 2012 میں بنایاگیاتھا۔
اس ’یونی کارن کیفے‘ میں ہر چیز نہ صرف رنگین ہے بلکہ اس کیفے میں کھانے کے لیے پیش کی جانے والی ہرچیزرنگین ہوتی ہےجس میں کیک، اسپیگیٹی، وافلز اورمختلف رنگین کھانےبھی شامل ہیں۔
اس کیفے کو ’یونی کارن‘ کی تھیم پربنایا گیاہے،یہی وجہ ہے اس کیفےکےانٹیریر میں ہر جگہ یونی کارن، رنگین وال پیپرز، رنگین تکیہ اور ہر ٹیبل پرکھلونےرکھے ہوئے ہیں۔
یونی کورن کیفے‘میں پہلے سے اپنی جگہ یا ٹیبل ریزرو نہیں کرائی جا سکتی ۔ یونی کارن کیفےمیں بچےتوبچےبڑےبھی بچوں جیسی خوشی محسوس کرتےہیں اوراپنےبچپن میں کھوجاتےہیں ۔
https://www.instagram.com/p/B3UPMhVAMor/
یونی کورن کیفے‘ صرف بینکاک میں ہی موجودہےاورکیفےکےمالک اس بات پر فخر کرتےہیں کہ ان کی کوئی اور شاخیں نہیں ہیں، اس ایک کی ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس کیفے کےانسٹاگرام پیج پرہر تصویر کے ساتھ ایک معلوماتی پیغام لکھا ہوا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News