دہلی میں دوسر،تین بازووں والےبچےکی پیدائش

بھارت سےتعلق رکھنےوالی خاتون کے ہاں دوسراورتین ہاتھوں والے بچے کی پیدائش ہوئی ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکیس سالہ ببیتا آہیرور کے ہاں 23 نومبر کو پہلے بچے کی پیدائش ہوئی، خاتون کا کہنا تھا کہ الٹراساؤنڈ کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ جڑواں بچوں کی پیدائش کا امکان ہے۔
ببیتا کا کہنا تھاکہ جب ڈاکٹرزنےاُن کی گود میں بچے کو لاکر دیا تو وہ ڈر گئیں کیونکہ وہ غیر معمولی تھا اور اُس کے تین بازواو دو سر واضح نظر آرہے تھے۔
خاتون کے شوہر جسونت سنگھ کا کہنا تھا کہ بچے کے ہاتھ اور سر کام کررہے تھے، جب اہل خانہ کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے بیٹے کو گود میں لینے سے اجتناب کیا کیونکہ وہ بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئے تھے۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچے کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا اور اس حوالے سے دیگر ماہرین کی بھی رائے طلب کی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جسونت اور ببیتا کی شادی 18 ماہ قبل ہوئی اور اُن کے ہاں بچے کی پیدائش بھی قبل از وقت ہوئی۔
ڈاکٹرز کے مطابق ایسے بچے کی پیدائش بہت ہی کم ہوتی ہے، جبکہ ایسے بچوں کی زندگی کے بارے میں بھی کوئی حتمی بات نہیں کی جاسکتی۔ سرجنز کا ماننا ہے کہ کسی بھی قسم کا آپریشن بچے کی جان لے سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News