Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارجنٹائن میں شعلوں سےبناشیراسٹیڈیم میں گھومنےنکل آیا

Now Reading:

ارجنٹائن میں شعلوں سےبناشیراسٹیڈیم میں گھومنےنکل آیا
Argentine Stadium

ارجنٹائن کےایک مشہوراسٹیڈیم میں شعلوں سےبنےشیر نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹائن کے ایک اسٹیڈیم کی بحالی کےبعد اس کاافتتاح کیاگیا جس کےموقع پرشعلوں سے بنا دیوقامت شیر اسٹیڈیم کی چھت پرشائقین کی توجہ کامرکز بنارہا۔

 اس موقع پر ہزاروں شائقین نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے دوران شعلوں سے بنے شیرکے شاندار مظاہرےنے شائقین کےدل موہ لیے۔

یہ شیر دراصل ہولو گرام تھا جسے دیکھ کر شائقین خوب لطف اندوز ہوئے۔

بھاری بھرکم، شعلوں سےبنے، چیختےچنگھاڑتے شیر نے وہاں موجود لوگوں پر سحر طاری کردیا۔

Advertisement

شیر نے پہلےاسٹیڈیم کی چھت پرچکرلگائےاوراس کے بعد گراؤنڈ پر چھلانگ لگادی۔ جہاں جہاں اس شیر کے پاؤں پڑے وہاں وہاں شعلہ بھڑک اٹھا۔

پورے گراؤنڈ کا چکر لگانے کے بعد شیر نے ایک آخری چنگھاڑ ماری اس کے بعد شعلوں میں غائب ہوگیا۔

ارجنٹائن کا اسٹیڈیم 10سال قبل سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کردیا گیا تھا، اسٹیڈیم کے دوبارہ کھلنے اور یہاں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد کھلاڑیوں اور عام افراد کی جانب سے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر