Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی شہری کےناک میں دانت

Now Reading:

چینی شہری کےناک میں دانت
tooth in nose

انسانی منہ میں  32 سے ذائد دانتوں کے بارے میں سب نےسنا ہی ہوگالیکن کیا کبھی آپ نےانسانی ناک میں دانت نکلنےکےبارےمیں  سناہے؟ نہیں تو ہم آپ  کوچین  کےرہائشی  شخص  کے بارے میں بتائیں  گےجس کی ناک کے اندرواقعی دانت نکل آیا۔

چینی میڈیا کے مطابق30 سالہ ژانگ بنسینگ کو تین ماہ سے سانس لینے میں مشکلات کا سامنا تھا جس کے بعد بالآخر انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔ ڈاکٹر نے معائنہ کے  بعد  سانس لینے میں دشواری کی ایک انوکھی وجہ بتائی  ۔

متاثرہ شخص نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ انہیں چند ماہ سے رات میں سوتے وقت دشواری کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ انہیں ٹھیک سے سانس نہیں آتی اور  اس کے ساتھ ساتھ انہیں سانس لیتے وقت ایک مخصوص بدبو بھی آتی ہے۔

ڈاکٹر نے ان کی علامات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ژانگ بنسینگ کو ایکسرے کرانے کا مشورہ دیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے ایکسرے میں ان کے ناک کے پچھلے حصے میں ایک ٹھوس چیز کا عکس دیکھا۔

 ماہرین نے ژانگ کو سمجھایا کہ ان کے نتھنوں کے پیچھے موجود ٹھوس چیزان کا گمشدہ دانت ہےجسےسن کرژانگ حیران رہ گئے۔

Advertisement

زانگ بنسینگ 10 سال کی عمر میں ایک شاپنگ مال میں تیسری منزل سے نیچے گرے تھے جس کی وجہ سے ان کا ایک دانت متاثر ہوا تھا۔ ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ ناک کے نتھنوں کے پچھلے حصے میں اس دانت کی جڑیں موجود تھیں جس کی وجہ سے یہ دانت وہاں نکلا۔

چین کے شہر ہاربن میں واقع ہاربن میڈیکل یونیورسٹی اسپتال کے ڈاکٹر گولونگمئی نے کہا کہ ژانگ کی ناک میں نکلنے والا دانت ایک سینٹی میٹر لمبا تھا جسے آدھے گھنٹے کی سرجری کے بعد نکال لیا گیا۔

واضح رہے کہ ناک کے اندر دانت نکل آنا ایک بہت ہی غیر معمولی میڈیکل کنڈیشن سمجھی جاتی ہے اور دنیا میں صرف 0.1 فیصد لوگ ہی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

 اس  سے قبل رواں سال مارچ میں ڈنمارک کےشہری نےسانس لینے میں  دقت اورسونگھنےکی حس متاثر ہونےپرڈاکٹر سے رجوع کیا تومعلوم ہواکہ ان  کےناک میں دانت نکل آیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر