Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرین نےچوہےاورہرن سےمشابہت رکھنےوالاجانوردریافت کرلیا

Now Reading:

ماہرین نےچوہےاورہرن سےمشابہت رکھنےوالاجانوردریافت کرلیا
scintists found in vwitnam jungle

جنگلی حیات کےماہرین نےویتنام کےگھنےجنگل سےہرن کی ایک نایاب قسم دریافت کی ہےجوجسم  سے تو ہرن ہے مگر  چہرہ  بلکل  چوہے  سے  مشابہت رکھتاہے۔ انگریزی میں اس کانام ’’ماؤس ڈیئر‘‘ہےجبکہ اردومیں اسے’’چوہا ہرن‘‘ کہاجاسکتاہے۔

یہ ویتنامی دارالحکومت، ہوچی من سٹی کےشمال مشرق میں 450 کلومیٹردوری پرواقع ایک جنگل میں رہتا ہےجہاں سےپہلےپہل یہ بیسویں صدی کی ابتداء میں دریافت ہوا۔ اس کاسائنسی نام Tragulus versicolor ہے جبکہ عوامی طورپراس کانام ’’ویتنام کاچوہاہرن‘‘ (ویتنام ماؤس ڈیئر) ہے۔

دلچسپ بات یہ ہےکہ اس کاتعلق نہ توچوہوں کی کسی قسم سےہےاورنہ ہی یہ کسی قسم کاہرن ہےبلکہ یہ ان سب سےالگ تھگ ایک نوع ہےجسےاس دنیاکاسب سےچھوٹاکھردارجانوربھی قراردیاجاتاہے۔ یہ صرف ڈھائی کلوتک وزنی ہوتاہے۔

اسےآخری مرتبہ 1990 میں اسی جنگل میں دیکھاگیاتھالیکن پھریہ کبھی دکھائی نہیں دیا۔اگرچہ اس کانام اُن 25 جانوروں میں شامل ہےجوبظاہرمعدوم ہوچکےہیں مگران کےزندہ ہونےکی امیدپرتلاش بھی مسلسل جاری ہے،لیکن 30 سال کےدوران یہ پہلاموقع ہےکہ جب ویتنام ہی کےسائنسدانوں نےاس جانورکی زندہ حالت میں تصاویرلی ہیں۔

تحفظِ جنگلی حیات کےایک عالمی ادارےسےوابستہ رکن این نگوین کاکہناہےکہ اگریہ ہمیں قدرےآسانی سے مل گیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہرگزنہیں کہ اسےمعدومیت کاکوئی خطرہ نہیں۔ اب ہمیں اسےبچانے کےلیے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ یہ آسانی سے اپنی نسل بڑھا سکے۔

Advertisement

واضح  رہےاس دریافت کا اعلان نیچرپبلشنگ گروپ کے ریسرچ جرنل ’’ایکولوجی اینڈ ایوولیوشن‘‘ نےتازہ شمارےمیں کیاگیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر