Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں بھگوانوں کو بھی ماسک لگ گئے

Now Reading:

بھارت میں بھگوانوں کو بھی ماسک لگ گئے
India varanasi mask

بھارت میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کی وجہ سے  نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ دیوی اور دیوتاؤں کو بھی ماسک پہنا دیا گیا ہے۔

انتہا پسند مودی کے دیس میں بڑھتی فضائی آلودگی نے شہریوں کو مختلف بیماریوں کا شکار بنا دیا ہے۔

حالات اتنے خراب ہیں کہ پنڈتوں کو پریشانی لگ گئی ہے کہ کہیں لوگوں کے ساتھ ساتھ بھگوان بھی بیمار نہ ہوجائیں۔

شہر واراناسی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا حلقہ انتخاب ہے، جہاں مندر کے پنڈت نے دیوی دیوتاؤں کو فضائی آلودگی سے بچانے کے لیے  چہروں پر ماسک پہنا دیئے ہیں۔

 ریاست اتر پردیش کے ایک مندر میں رکھے ہوئے شنکر دیوتا اور ان کی دیویاں پاروتی، درگا اور کالی ماتا سمیت سائیں بابا کی مورتیاں بھی ماسک پہنے ہوئے ہیں جس سے ان کا منہ اور ناک ڈھکا ہوا ہے۔

Advertisement

 ایک پنڈت ہریش مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ فضا میں زہریلے مواد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس سے محفوظ رکھنے کے لیے ہم دیوی دیوتاؤں کو ماسک پہنانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

پنڈت پریش مشرا نے مزید انکشاف کیا کہ سردیوں میں ہم ان مورتیوں کو کمبلوں سے ڈھانپ دیتے ہیں تاکہ سخت سردی سے محفوظ رہیں۔ ماسک پہنے ان دیوی دیوتاؤں کی وجہ سے مندر میں لوگوں کی آمد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی تنظیموں کی جانب سے بھارتی شہر دنیا کے آلودہ ترین شہر قرار دیئے جاچکے ہیں جہاں ہر شخص اپنے منہ پر ماسک لگائے فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچنے کی کوششوں میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر