Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی بچی کوآئرن مین کابازولگادیاگیا

Now Reading:

برطانوی بچی کوآئرن مین کابازولگادیاگیا
برطانوی

برطانیہ سےتعلق رکھنے والی 11 سالہ  ہولی لوونڈزکو آئرن مین کابازو لگادیا دیا۔

ہولی لوونڈزپیدائشی طورپردائیں ہاتھ سے محروم تھیں تاہم انہیں اب 5 ہزار پاؤنڈ کی مالیت سے منفرد ودلچسپ بایونِک بازو لگادیا گیا ہےجس کے بعد اب وہ معمولاتِ زندگی انجام دینے لگی ہیں۔

گیارہ  سالہ ہولی پیدائشی طورپر رحمِ مادر میں ایک نقص سے دوچار ہوئیں اور ان کا ہاتھ نہیں بن سکا لیکن اب آئرن مین کی جیسی ساخت والے مشینی بازوکی بدولت وہ سائیکل چلاسکتی ہیں، رسی کود سکتی ہیں،وہ روزانہ اپنے بالوں میں کنگھی اور دانت برش کرنے میں مشینی بازو کو استعمال کررہی ہیں۔

نائیونک بازو کے ذریعے وہ پہلی مرتبہ کرسمس کا تحفہ خود کھولیں گی اور اس میں موجود تحفے دونوں ہاتھوں سے تھام سکیں گی۔ جب پہلی مرتبہ انہیں بازو لگایا گیا تو ان لمحات کو یاد کرتے ہوئے ہولی نے کہا کہ وہ خوشی کے مارے کچھ کہنے سے قاصر تھیں تاہم اب بازو لگنے کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے وہ مکمل ہوچکی ہیں۔

ہولی کاکہناہےکہ انہیں اپنے ہاتھوں سے کرسمس درخت سجانے کا بے انتہا شوق تھا اور اس سال ان کی یہ خواہش بھی پوری ہوگئی۔

Advertisement

ڈاکٹرزاب بھوت کورس  بھی کریں گے

سالِ نو کی تقریبات ہولی کے لیے حیرت انگیز جادو کا درجہ رکھتی ہیں۔ ان کے والد کے مطابق جب بیٹی کو بازو لگایا گیا تو خوشی کے مارے رو پڑی تھیں۔

ہولی کے والدین نےنوٹ کیا ہےکہ بازو لگنے کے بعد ان کی بیٹی کےچہرے پرہمیشہ سے ایک مسکراہٹ ہے اور وہ دن بدن نکھرتی جارہی ہیں۔ اب وہ اپنے جوتے کے تسمے بھی دونوں ہاتھوں سے باندھ سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر