Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نےاستعفیٰ دےدیا

Now Reading:

وزیراعظم نےاستعفیٰ دےدیا
وزیراعظم

فن لینڈ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی پروزیراعظم انتی رین مستعفی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق حکومتی اتحاد میں شامل ایک جماعت نےفن لینڈ کے وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروائی تھی۔

فن لینڈ کی سینٹر پارٹی نے وزیراعظم انتی رین سےمستعفی ہونےمطالبہ کیا تھا اور اس سلسلے میں دارالحکومت ہیلسنکی میں دو ہفتوں سے پوسٹل سروسز کی ہڑتال بھی جاری تھی۔جوکہ قومی ایئر لائن اور دیگر صنعتوں تک پھیل گئی۔

دوسری جانب مغربی دفاعی اتحاد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمیں چین کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کے مضمرات پرسنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔

نیٹو سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چین کو اپنا مخالف نہیں بنانا چاہتے لیکن ہمیں چین کی بڑھتی قوت سے نمٹنا ہوگا۔

Advertisement

اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ چین کی بڑھتی طاقت اور اس کے میزائیل جو کہ یورپ سمیت امریکا کو بھی نشانہ بنانے کی طاقت رکھتے ہیں اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ نیٹو اتحادیوں کو اس مسئلے سے مل کر نمٹنا ہوگا۔

واضح رہے کہ نیٹو اتحاد کے 29 ممالک کی دو روزہ کانفرنس لندن میں ہورہی ہے جس میں ممبر ممالک چین کی پالیسیوں سے نمٹنے کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کررہے ہیں۔

نیٹو سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ چین کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت تمام اتحادی ممالک کے لیے دفاعی مضمرات رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین کا دنیا میں دوسرا بڑا دفاعی بجٹ اور اس کی حالیہ دفاعی ترقی خصوصاً میزائل یورپ اور امریکا کے لیے خطرہ ہیں۔

نیٹو سربراہ نےکہاکہ جنوبی بحیرہ چین کے متنازع جزائر میں متعدد ممالک کے احتجاج کے باجود چین نے وہاں اپنے جہاز بھیج کر عسکری قوت کا مظاہرہ کیا۔

اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ نیٹو اتحاد کی دفاعی پہنچ یورپ اور شمالی امریکا تک محدود ہے جب کہ چین کا عمل دخل یورپ اورشمالی امریکا کے کناروں تک پہنچ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات نیٹو کے جنوبی بحیرہ چین میں جانے کی نہیں بلکہ یہ سمجھنے کی ہے کہ چین آرکٹک اور افریقا میں ہمارے قریب آرہا ہے جب کہ یورپ میں بھی بھاری سرمایہ کاری کررہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر