دنیا کےسب سے وزنی گردےکی سرجری
طبی دنیاایک اور کیس سامنےآگیاہےجس میں ڈاکٹرزنےمریض کا 7 کلو 400 گرام وزنی گردہ نکال دیاہے۔
غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق دارالحکومت نئی دہلی کےگنگا شری رام اسپتال کے سرجن ڈاکٹرسچن کٹوریاکی سربراہی میں ٹیم نے 56 سالہ مریض کا آپریشن کیا جو کامیاب رہا۔
ڈاکٹرنےدعویٰ کیاہےکہ مریض کےجسم سے نکالا گیا گردہ دنیاکاوزنی ترین گردہ ہےجس کا وزن 7 کلو چار سو گرام کے قریب بنتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز بھی گردے کا وزن دیکھ کر ششدررہ گئےتھے۔
سرجن سچن کٹوریاکےمطابق ہم نےمریض کی زندگی بچانےکےلیےدو گھنٹے طویل آپریشن کیا اور گردہ نکالنے میں کامیاب رہے، متاثرہ شخص کا گردہ پورے پیٹ میں جگہ گھیرے ہوئے تھا جس کی وجہ سے اُسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔
ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ شخص کے جسم سے نکالے گئے گردے کا وزن تقریبا 2 نوزائیدہ بچوں کے برابر تھا اور یہ دنیا میں کہیں بھی مریض کے جسم سے الگ کیا گیا سب سے بڑا گردہ ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس سے قبل ساڑھے 4 کلو وزنی گردے کو جسم سے نکالنے کا ریکارڈ موجود ہے، اسپتال انتظامیہ نے ریکارڈ کے اندراج کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم سے رابطہ کرلیاہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
