Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں ریفریجریٹرسے ممی برآمد

Now Reading:

امریکا میں ریفریجریٹرسے ممی برآمد
خاتون

امریکا میں 75 سالہ خاتون 11 سال تک اپنے شوہر کی لاش فریزر میں چھپا کر اس کی پنشن وصول کرتی رہی۔

امریکہ کی ریاست اوٹاہ میں پولیس کومعمول کے ویلفیئرچیکنگ  کےدوران گھرسے 75 سالہ خاتون مردہ حالت میں ملیں۔

پولیس نےلاش کو سرد خانےبھجواکرگھر کی چیکنگ کی تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ  فریزرسےخاتون کےشوہرکی لاش برآمد ہوئی۔

خاتون نے اپنے شوہر کے بارے میں مشہور کررکھا تھا کہ وہ ناراض ہوکرانہیں چھوڑکرکہیں چلا گیا ہے۔

مردہ شخص کی شناخت پال میتھرکےنام سےہوئی ہےجبکہ پال میتھرکوآخری بار 2009  میں دیکھا گیا تھا۔

Advertisement

پولیس اس بارے میں تحقیق کررہی ہےکہ آیا خاتون نےاپنےشوہرکوقتل کیایاوہ کسی وجہ سےانتقال کرگیااورخاتون نے اس کی لاش فریزر میں چھپا دی۔

پولیس ڈیپارٹمنٹ کےسارجنٹ جیریمی ہینسن کاکہناتھاکہ میں یہاں گزشتہ تیرہ سالوں سےتعینات ہوں لیکن میرےسامنےیہ پہلاعجیب وغریب کیس آیا ہے اس سے قبل ہمارے پاس ایسا کوئی کیس نہیں آیایادیکھاگیا۔

پولیس کےمطابق خاتون نے یہ حرکت ممکنہ طور پر اپنے شوہر کی پنشن وصول کرنے کے لیے کی۔ 11 سال کے عرصے کے دوران خاتون نے 1 لاکھ 77 ہزار ڈالرز حاصل کیے۔

امریکامیں انوکھاسیب تیار

پولیس کوگھرسےایک خط بھی ملا جو شوہر کی جانب سے لکھا گیا تھا اور اس میں درج تھا کہ ’میری موت میں میری بیوی کا کوئی ہاتھ نہیں‘۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممکن ہے خاتون نے خود ہی یہ خط لکھ رکھا ہو۔

پولیس نے مکان کو سیل کر کے کیس کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Advertisement

ہینسن نےمزیدبتایاکہ میتھرس کی موت کی وجہ معلوم کرنے کےلئےپوسٹ مارٹم رپورٹ کےانتظار کیاجارہاہےلیکن اس کےساتھ   جاسوس تفتیش بھی کررہےہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


6 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر