Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوجی کاساتھیوں پرخودکش حملہ

Now Reading:

بھارتی فوجی کاساتھیوں پرخودکش حملہ
بارڈر

بھارتی فوجی نےاپنی ہی فوج پرخودکُش حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیاکےمطابق بھارت کی مسلح بارڈرفورس کے اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکےپانچ فوجی ہلاک کردیے۔

بھارتی فوجی نے اپنے ساتھیوں کوہلاک کرنے کے بعد پھر اسی بندوق سے خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ میں انڈو تبتی بارڈر پولیس کے کانسٹیبل مسعود الرحمان نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی۔

واضح رہے کہ یہ وسطی ریاست طویل عرصے سے بائیں بازو کی شورش زدہ ہے۔آئی ٹی بی پی کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 7 اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو گولی مار دی۔

Advertisement

علاوہ ازیں دو زخمیوں کو ریاستی دارالحکومت رائے پور منتقل کردیا گیا۔معدنیات سے مالا مال چھتیس گڑھ بھارت کی انتہائی غریب ریاستوں میں شامل ہے جہاں ماؤنواز باغی کئی دہائیوں سے زمین اور وسائل پر اپنے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں اور1960 کی دہائی سےاب تک ہزاروں فوجی، باغی اوردیگر ہلاک ہوچکے ہیں۔

ان گروپوں کوختم کرنے کے لیے حکومت نے ہزاروں پولیس اور خصوصی کمانڈوز تعینات کیے ہیں۔2016 کے بعد سے اب تک بھارتی فوج میں 300 سے زیادہ خودکشی اور ایک دوسرے کو مارنے کے واقعات پیش آچکے ہیں جس کے بعد حکومت نے مشیران، ہیلپ لائنز کی فراہمی اور یہاں تک کہ یوگا جیسے اقدامات اٹھائے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز 4 فوجی ہلاک ہوگئے تھے ان میں سے 3 برفانی تودے اور ایک برفانی طوفان میں ہلاک ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر