
کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،انٹارکٹکا وہ واحد براعظم ہے جہاں اب تک کورونا وائرس نہیں پہنچا۔
غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق اس براعظم میں بے شمار پینگوئنز کے علاوہ عالمی تحقیق کی کچھ ٹیمیں بھی موجود ہیں،اب تک یہاں کسی بھی شخص میں کورونا وائرس انفیکشن یا علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
برطانوی محققین کو اس جنوبی براعظم روانگی سے قبل 14 دنوں تک قرنطینہ میں رہنا پڑتا ہے۔ اگر سپلائی لائنز میں رکاوٹ آتی ہے تو ایسی ہنگامی صورتحال میں بھی منصوبے موجود ہیں۔
ہر سال دنیا بھر سے 1000 سے زیادہ محقیقین انٹارکٹکا جاتے ہیں۔ یہاں سب سے قریبی ہسپتال جہاں آئی سی یو کی سہولت موجود ہو، وہ کئی ہزار میل دور چلی میں واقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News