Advertisement

دنیاکامہنگاترین ہینڈسینی ٹائزر

ہینڈ سینی ٹائزر

کوروناوائرس کےپیش ِنظردنیابھرمیں احتیاطی تدابیراپنانےاوراس  سےمحفوظ رہنےکےلئےمختلف  اقدامات  کئےجارہےہیں ۔

 ماہرین کےمطابق ہینڈسینی ٹائزربھی اس وائرس سےمحفوظ رکھنےکےلئےضروری ہے۔تاہم دنیابھرمیں لا  ڈاون کی وجہ سےذخیرہ اندوزی کی جارہی ہےانہی میں ہینڈسینی ٹائزربھی سر ِفہرست ہے۔

ڈنمارک کی ایک سپرمارکیٹ نےان ناخوشگوارواقعات سےبچنےکےلیےانوکھی ترکیب اپنائی جسے سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جارہا ہے۔

مذکورہ سپر مارکیٹ میں سینی ٹائزر ریک پر نوٹس لگایا گیا ہے کہ ہینڈ سینی ٹائزر کی ایک بوتل 40 ڈینش کرون (914 پاکستانی روپے) کی ہے لیکن اگر کوئی شخص 2 بوتلیں لینا چاہے گا تو اسے 1 ہزار ڈینش کرون (22 ہزار 854 پاکستانی روپے) ادا کرنے ہوں گے۔

اس نوٹس نے لوگوں کو لامحدود تعداد میں سینی ٹائزر خریدنے سے باز رکھا ہے اور لوگ صرف ایک ہی بوتل خرید رہے ہیں۔

Advertisement

ایک گاہک نے جب اس نوٹس کی تصویرسوشل میڈیاپرپوسٹ کی تواسےبےحدسراہا گیا۔

https://twitter.com/_schuermann/status/1239294777452974080?s=20

اس نوٹس کے علاوہ بھی مذکورہ مارکیٹ نے اپنے گاہکوں کو مختلف احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا ہے۔

واضح  رہے کہ اب تک ڈنمارک میں 15 سو 77 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ جان لیوا وائرس نے اب تک 25 افراد کی جانیں لے لی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
باڈی ایئر کنڈیشنر ، وہ آلہ جو انسانی جسم پر موسم کے اثرات کو کم کریگا
اکثر افراد کو لفٹ میں سر چکرانے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
مئی کا مہینہ کن 4 ستاروں کیلئے خوشیوں سے بھرا ہوگا؟ ماہر فلکیات نے بتادیا
اکثر افراد کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ اس کا حل جان لیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
Next Article
Exit mobile version