
اٹلی کی ریاست لیتھونیا میں کورونا وائرس کے خوف کے سبب شوہرنےاپنی بیوی کوباتھ روم میں بند کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارےکےمطابق اٹلی سے آنےوالی ایک چینی خاتون کواس کےشوہرنے کوروناوائرس کے خوف کے پیش نظر باتھ روم میں بند کردیا۔
اس عجب صورتحال پربیوی نےفون کرکے پولیس کوبلایاجوخاتون کے اپارٹمنٹ میں پہنچی اورخاتون کوباہرنکالا۔
پولیس کے مطابق اس نےڈاکٹروں کےساتھ فون پرمشاورت کرنےکےبعد اہلیہ کوباتھ روم میں بندکردیا تھا تاکہ انفیکشن سےبچایا جاسکے۔
خاتون کےشوہرکوپولیس نےحراست میں نہیں لیااورنہ ہی خاتون کی جانب سےشوہرکےخلاف درخواست دائرکی گئی تھی۔
بعدازاں خاتون کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیےگئےجس کی رپورٹ منفی آئی اورشوہرنےسُکھ کاسانس لیا۔
واضح رہے کہ چین کےشہرووہان سےشروع ہونے والا مہلک کورونا وائرس دنیا کے87 ملکوں میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 97 ہزار 873 ہو گئی، اب تک 54 ہزار 121 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News