
پانی تو آپ روز پیتے ہیں لیکن اب اسے پینے کے لئے ایک کمپنی آپ کو معاوضہ ادا کرے گی۔
جی ہاں! ہائیدرنٹ نامی ایک کمپنی اپنے چیف ٹھرسٹ آفیسر کی تلاش میں ہے جو کہ پانی میں ملائے جانے والے سپلیمنٹس تیار کرتی ہے۔
اس کمپنی کی جانب سے پوسٹ کے لئے اشتہار جاری کیا گیا ہے جس میں بولا گیا ہے کہ اس نوکری کے خواہشمند افراد کمپنی کے سپلیمنٹس کو پانی کے ساتھ پیتے ہوئے کم از کم 15 سکینڈز کی ویڈو بنا کر پوسٹ کریں۔
اپنی پوسٹ میں کمپنی کو ٹیگ ضرور کریں جس کے بعد کمپنی ایک قرعہ اندازی کرکے کسی ایک کو اس پوسٹ کے لئے سلیکٹ کریگی۔
کمپنی کی اس پوسٹ کے لئے ضروری ہے کہ آپ کو سوشل میڈیا سائٹس چلانے پر عبور حاصل ہو ۔
کمپنی کی جانب سے اس پوسٹ کے لئے 15 ہزار ڈالرز (23 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ) کا معاوضہ دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ کمپنی نے دنیا بھر سے اس پوسٹ کے لئے لوگوں کو دعوت دی ہے۔
[amazonad category=”Electronics”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News