Advertisement
Advertisement
Advertisement

بادام بھگو کر کھانے کے حیرت انگیز فوائد

Now Reading:

بادام بھگو کر کھانے کے حیرت انگیز فوائد

خشک میوہ جات میں بادام اکثر افراد کو پسند ہوتا ہے، یہ نہ صرف مزیدار بلکہ صحت کیلئے انتہائی مفید ہوتا ہے ۔

بادام متعدد وٹامنز اور صحت بخش اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے، اگر روزانہ بادام کی صرف چار گریاں کھا لی جائیں تو آپ بہت سی بیماریوں کا شکار ہونےسے بچ سکتے ہیں۔

 بادام خون میں موجود گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، جس سے شوگر میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

بادام کھانے سے انسولین کی مزاحمت کی روک تھام بھی ہوتی ہے جو کہ گلوکوز کی سطح بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔

اسکے اور بھی بہت سے فوائد ہیں لیکن کیا اپ جانتے ہیں کہ بادام کو رات بھر بھگونے سے کیا ہوتا ہے؟

Advertisement

اس حوالے سے ایک تحقیق ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نہار منہ پانی میں بھگوئے گئے بادام کھانا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

اس تحقیق میں رضاکاروں کو روزانہ 56 گرام بادام تین ماہ تک کھلائے گئے جو کہ روزانہ کی مجموعی کیلوریز کے دو فیصد کے برابر تھے۔

محققین نے بتایا کہ روزانہ آٹھ بادام کھانا اس حوالے سے بہتر ہے جن میں سے چار صبح اور چار رات کو کھائے جاسکتے ہیں۔

اسکے علاوہ  بادام خون میں موجود گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، جس سے شوگر میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ بادام کھانے سے انسولین کی مزاحمت کی روک تھام بھی ہوتی ہے جو کہ گلوکوز کی سطح بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔

بادام بالوں کی نشوونما کے لیے ضروری ہے، یہ بالوں کی مضبوطی کا باعث بنتا ہے، بادام میں موجود میگنیشئم اور زنک بالوں کی نشوونما بہتر کرتے ہیں، جبکہ وٹامن ای انہیں مضبوط اور وٹامن بی چمکدار اور لمبی عمر دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر