Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیلٹا کورونا کے لئے ویکسین لگوانے والے اور نا لگوانے والے دونوں برابر

Now Reading:

ڈیلٹا کورونا کے لئے ویکسین لگوانے والے اور نا لگوانے والے دونوں برابر
2 طرح کی ویکسین

کورونا وائرس کی ایک  ڈیلٹا قسم جسے بی 16172 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، دنیا کے 90 سے زیادہ ممالک تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا کی یہ قسم جس کا نام ڈیلٹا ہے وہ گزشتہ چند ماہ سے دنیا بھر میں زیادہ تیزی اور مؤثر انداز میں پھیل رہی ہے جبکہ اس سے پہلے کی اقسام اس حد تک اثر انداز نہیں تھیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قسم ایلفا قسم کو پیچھے چھوڑ رہی ہے اور شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ زیادہ بہتر طریقے سے پھیل رہی ہے۔

کورونا کی اقسام سے بچاؤ کے لئے کورونا ویکسین کا استعمال کیا جارہا ہے  جو کہ ایک بڑے پیمانے پر پوری دنیا میں لگوائی جارہی ہے۔

کورونا ویکسین کی مدد سے انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ انسان کو کورونا کے خلاف مؤثر انداز سے لڑنے  میں بھی مدد ملتی ہے۔

Advertisement

لیکن ڈیلٹا وائرس کے حوالے سے ماہرین کا کہنا یہ ہے کہ وہ افراد جنہوں نے ویکسینیشن کروالی ہے ان میں بھی ڈیلٹا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

 اس حوالے سے ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیلٹا کورونا کے لئے ویکسین لگوانے والے اور نا لگوانے والے دونوں برابر ہیں۔

اس تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈیلٹا وائرس چکن پاکس یا خسرہ کی طرح تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس سے متاثر ہونے والے افراد متعدد لوگوں کو بھی متاثر کرسکتے ہیں۔

اس تحقیق کے بعد ماہرین نے ایک بار پھر سے چار دیواری کے اندر ماسک پہننے کی ہدایات دی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  اس وائرس کی خطرناک بات یہ ہے کہ اس کی علامات بھی تیز نہیں ہوتیں اور معمولی سے نزلے، زکام اور سردی سے بھی اس وائرس میں مبتلا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر