آسٹریلیا میں لاکھوں کی تعداد میں سرخ کیکڑے سڑکوں پر آگئے۔
لاکھوں سرخ کیکڑوں نے کرسمس آئی لینڈ کی جانب سالانہ ہجرت کےلیے اپنا طویل سفر شروع کردیا ہے۔
یہ ہجرت کرسمس آئی لینڈ پر ساون کے موسم کی خطے کی پہلی بارشوں کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔
اس دوران بڑی تعداد یں کیکڑے اپنے جنگلات سے سمندر میں منتقل ہوجاتے ہیں۔
سرخ کیکڑوں کی وجہ سے کئی سڑکیں بند کردی گئیں لیکن عملہ پھر بھی صفائی پر مامور ہے تاکہ وہ پاؤں یا کار تلے روندے نہ جائیں۔
اس دوران لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا اور وہ اپنے گھروں میں ہی محدود رہے کیونکہ سڑک پر سرخ کیکڑوں کی یلغار ہوچکی تھی۔
جنگلی حیات کے ممتاز ماہر سر ڈیوڈ اینٹن بورو کے مطابق یہ خوبصورت فطری منظر ہے کہ گویا ایک طویل سرخ قالین جنگلات سے ہوتا ہوا سڑکوں تک جا رہا ہے اور سمندر میں جاکر مل رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News