Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب اپنے محبوب کو تلاش کرنا انتہائی آسان، مگر کیسے؟

Now Reading:

اب اپنے محبوب کو تلاش کرنا انتہائی آسان، مگر کیسے؟

آج کل کے نوجوانوں کو اگر شریک حیات کی تلاش ہو تو وہ یا رشتہ کروانے والی آنٹیوں کا سہارا لیتے ہیں، یا پھر انتہائی جہالت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالے جادو کرنے والے نام نہاد ”باباؤں“ کا رُخ کرتے ہیں۔

لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ضرور ہوگی کہ زمانہ قدیم میں یہ کام محض کیک کے ایک ٹکڑے سے کیا جاتا تھا۔ لیکن اس سے پہلے کہ آپ کے منہ میں پانی آئے، ذرا اس کیک کے بارے میں جان لیتے ہیں۔

سترہویں صدی کے آخر سے بیسویں صدی کے وسط میں انگلینڈ اور امریکا میں غیر شادی شدہ خواتین اپنے لیے شوہر تلاش کرنے کے لیے خصوصی ”گونگا کیک“ تیار کرتی تھیں۔ لیکن یہ کوئی سادہ سا کیک نہیں تھا، اسے ایک سخت رسم کے تحت تیار کیا جاتا تھا جس کا مقصد خواتین کو ان کے مستقبل کے شریک حیات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔

آکسفورڈ ریفرنس کے مطابق، 300 سال تک جاری رہنے والی اس ”رومانوی جادوئی مشق“ کا پہلا حوالہ 1680 کی دہائی سے ملتا ہے۔

Advertisement

محبت کی غلیظ ریسیپی

اس رسم میں عام طور پر تین نوجوان خواتین شامل ہوا کرتی تھیں، اور یہ عمل قدرے محنت طلب تھا۔ کیک کے لیے کچھ غیر ذائقہ دار اجزاء کی ضرورت ہوتی تھی جیسے کاجل، یورین، بال اور ناخن۔ لیکن ان میں سب سے زیادہ ضروری پانی، نمک، گندم اور جو کا تھا جنہیں کپ یا چمچ وغیرہ کی بجائے ”انڈے کے چھلکوں“ سے ماپا جاتا تھا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ روایت کہاں سے شروع ہوئی، لیکن اٹلس اوبسکیورا کے مطابق کم از کم ایک مؤرخ روتھ اینڈا کیلی پختہ یقین رکھتی ہیں کہ اس کی جڑیں اسکاٹش ”آئل آف لیوس“ میں ہیں۔

اس مشق کو اسکاٹش ہائی لینڈز کی روایت سے بھی جوڑا جا سکتا ہے جس میں نمکین روٹی منگل کو بنائی جاتی تھی اور پیش گوئی کی جاتی تھی کہ چاہنے والا خواب میں آئے گا۔

مؤخر الذکر گونگے کیک اکثر سال کے مخصوص اوقات کے دوران تیار کیے جاتے تھے جن کے بارے میں کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ یہ جادو محبت پانے کے لیے سب سے سازگار طریقہ ہے۔

ان اوقات میں ہالووین، کرسمس کی شام، سینٹ ایگنس کی شام (20 جنوری) اور موسم گرما کا وسط شامل ہیں۔

Advertisement

محبت کی طلب کا خاموش علاج

گونگے کیک کی رسم کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ خواتین کو یہ کیک مکمل خاموشی سے بنانا پڑتا تھا۔ اگر نانبائی اس اصول کو توڑتی ہیں تو جادو ٹوٹ جاتا اور انہیں وہ جواب نہیں مل پائے گا جو وہ اپنے ہونے والے شوہروں کے بارے میں جاننا چاہتی ہیں۔

ممکن ہے کہ رسم کا یہ حصہ درمیانی انگریزی کے لفظ ”ڈوم“ کی غلط فہمی سے آیا ہو، جس کا مطلب قسمت یا تقدیر ہو سکتا ہے، لیکن اس کی بجائے اسے ”گونگے“ سے تعبیر کیا گیا۔

محبوب کی آسان تلاش

کیک کو تیار کرنے کیلئے خاموشی سے اجزاء کو پین میں ڈالنے کے بعد رسم کے مطابق ہر لڑکی کو کیک پکانے سے پہلے اس پر اپنے ناموں کا ابتدائی حرف نشان زد کرنے کی ضرورت ہوتی تھی۔ جب یہ مکمل طور پر پک جاتا تو لڑکیاں اس کیک کا ایک ٹکڑا لے کر الٹے قدموں چلتی ہوئی اپنے بستر تک جاتیں اور اس ٹکڑے کو اپنے تکیے کے نیچے رکھ دیتیں۔

اگر رسم صحیح طریقے سے ادا کی گئی ہو تو انہیں اپنے مستقبل کے شوہروں کے بارے میں معلومات خواب میں نظر آتیں۔

Advertisement

رسم کے دوسرے ورژن یہ بتاتے ہیں کہ لڑکیاں اوون میں کیک رکھ دیتیں اور آدھی رات کو ان کا ہونے والا شوہر دروازے سے آتا اور کیک پر اپنے مطلوبہ حرف کی طرف اشارہ کرتا۔

1685 میں پہلی بار شائع ہونے والی کتاب ”Mother Bunch’s Closet Newly Broke Open“ میں اس ڈیزرٹ کو ڈچ کیک کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

Advertisement

کتاب میں بتایا گیا کہ یا تو کیک پر ایک نشان بنائیں جو آپ جانتے ہیں یا اس پر اپنے نام کے دو پہلے حروف کو پن یا سوئی سے لگا دیں۔

لیکن اتنا فاصلہ چھوڑیں کہ یہ کٹنے پر ایک دوسرے سے علیحدہ رہیں۔ پھر اسے پکانے کیلئے آگ کے سامنے رکھ دیں، لیکن اس سارے عمل کے دوران ایک لفظ بھی نہ بولیں۔“

فوڈی پیش گوئیاں

کیک واحد خوراک نہیں جو برسوں کے دوران پیش گوئیوں یا جادو کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہو۔ انگلینڈ کی جمائما پیکنگٹن ایسپیراگس استعمال کرنے کو ترجیح دیتی ہیں جسے وہ ”asparamancy“ کہتی ہیں۔

اس کے علاوہ ایک طریقہ ”ٹائرومنسی“ بھی استعمال کیا جاتا ہے جس میں پنیر کے ساتھ مستقبل کی پیش گوئی کی جاتی ہے۔

Advertisement

پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور افریقی ممالک میں آج بھی جادو کیلئے انڈے، دودھ، مرغی اور بکروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر