Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے

Now Reading:

ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے
ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے

ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے ہیں۔

2021 سے ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص قرار دیے جارہے تھے اور یہ اعزاز انہوں نے ایمازون کے بانی جیف بیزوس سے لیا تھا۔

Elon Musk taking legal action over Twitter account that tracks his private  jet - BBC News

اب فوربز اور بلو مبرگ دونوں کی امیر ترین افراد کی رئیل ٹائم فہرست میں ایلون مسک کی جگہ فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کا ڈیڑھ ارب ٹوئیٹر اکاؤنٹس بند کرنے کا اعلان

Advertisement

فوربز کی فہرست میں پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ نے پہلے 7 دسمبر اور پھر 8 دسمبر کو کچھ گھنٹوں کے لیے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑا تھا مگر ٹیسلا کے بانی دوبارہ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔

فوربز کی رئیل ٹائم بلین ائیر لسٹ کے مطابق اس وقت 73 سالہ برنارڈ آرنلٹ 188.6 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال ایلون مسک کی دولت میں بڑی کمی

اس کے مقابلے میں ایلون مسک اس وقت 176.8 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

اسی طرح بلومبرگ کی بلین ائیر لسٹ کے مطابق برنارڈ آرنلٹ 171 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جبکہ ایلون مسک 164 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

فرانسیسی شہری برنارڈ آرنلٹ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

Advertisement

ایلون مسک ستمبر 2021 سے فوربز جبکہ جنوری 2021 سے بلومبرگ کی فہرست میں دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کیے ہوئے تھے۔

Musk Shakes Up Twitter's Legal Team as He Looks to Cut More Costs - The New  York Times

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر