
بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو ان غذاؤں سے مدد حاصل کریں
صحت مند رہنے اور بیماریوں سے بچنے کے لیے آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہونا ضروری نہایت ہے تب ہی آپ ایک صحت سے بھر زندگی گزار سکیں گے۔
تاہم موسم کی تبدیلی اکثرقوت مدافعت پر اثرانداز ہوتی ہے بدلتے موسموں میں نزلہ اور کھانسی کا ہونا عام بات ہے۔ ان تمام مسائل سے نمٹنے کے لیے زیادہ تر گھریلو ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں ان ٹوٹکوں میں جو اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں وہ گھر میں ہی موجود ہوتے ہیں۔ یہاں پر ان ہی غذاؤں کا ذکر کیاجارہاہے۔
یہ بھی پڑھیں: قوت مدافعت بڑھانے کے لیے یہ 6 مددگار طریقے اپنائیں
شہد
شہد ایک مکمل غذا اور بہترین دوا ہے جس کا استعمال صدیوں سے کیا جارہاہے آپ اسے دودھ، سلاد اور اپنی پسند کے کسی بھی کھانے میں شامل کرسکتے ہیں۔ یہ آپ کے کھانے کے ذائقہ کے ساتھ قوت مدافعت بڑھانے کےلیے بھی بہترین ہے۔ شہد میں ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ اور پولن ہوتا ہے جو اسے جراثیم کش بناتا ہے اور موسمی الرجی سے بچاتا ہے۔
ہلدی
سپر فوڈ میں شامل ہلدی اپنے صحت مند خواص کی بنا بے حد مشہور ہے اس میں کرکیومن نامی ایک خاص جزپایاجاتا ہے جو اسے زدرنگ دیتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات آپ کی قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ آپ اسے ہلدی کے دودھ کی شکل میں اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔
لہسن
کھانے میں بہترین ذائقہ شامل کرنے کے علاوہ لہسن اپنی اینٹی بایوٹک خصوصیات کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ بدلتے موسم میں ہونے والے انفیکشن سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
ادرک
ادرک کو صدیوں سے کھانے میں ذائقے اور مختلف امراض میں بطور دوا کے استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ موسمی سردی سے نجات فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس کی اینٹی سوزش خصوصیات کی وجہ سے، یہ آپ کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
کالی مرچ
کالی مرچ ایک عام مسالا ہے جسے کئی کھانوں میں استعمال کیاجاتا ہے۔ کالی مرچ عموماً اینٹی بیکٹیریل ہے، اینٹی بائیوٹک کے طور پر کام کرتی ہے اور قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دیتی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News