Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈراؤنے خواب کیوں آتے ہیں؟ ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے آسان طریقے

Now Reading:

ڈراؤنے خواب کیوں آتے ہیں؟ ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے آسان طریقے
ڈراؤنے خواب

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ڈراؤنے خواب کیوں آتے ہیں اور ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے آسان طریقے کونسے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ڈراؤنے خواب ریپڈ آئی موومنٹ کے دوران آتے ہیں۔

ریپڈ آئی موومنٹ کیا ہے؟

جس لمحے آپ کو ڈراؤنے خواب دکھائی دیں وہ ریپڈ آئی موومنٹ کہلاتا ہے، اس میں آپ کا بلڈ پریشر بڑھتا ہے، دل کی دھڑکنیں تیز جبکہ سانس لینے کی رفتار بھی قدرے بڑھ جاتی ہے۔

اس کیفیت میں آپ کی بند آنکھیں تیزی سے حرکت میں ہوتی ہیں جبکہ جسم کا نچلا حصہ بازو ٹانگیں اور کمر حرکت کرنے کے قابل نہیں رہتی۔

Advertisement

یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ کئی بار اس حالت یعنی ریپڈ آئی موومنٹ کے دوران آپ ‘سلیپ پیرالائز’ کی کیفیت کا سامنا کرتے ہیں۔

ڈراؤنے خواب آنے کی کیا وجوہات ہیں؟

ماہرین کے مطابق ڈراؤنے خواب آنے کی وجوہات اس پر مبنی ہیں کہ آپ اپنی زندگی کس طرح گزار رہے ہیں۔

جب آپ کا دماغ مسلسل سوچوں میں گم ہو اور منفی خیالات سے بھرا ہو تو ڈراؤنے خواب آتے ہیں، پریشانی کے عالم میں بھی اس قسم کے خواب کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اسٹریس ہارمونز کورٹیسول اور اینڈرینالائن میں اضافے کے سبب آپ کو ڈراؤنے خواب پریشان کرسکتے ہیں، اعصابی دباؤ کے سبب ان ہارمونز میں اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق زیادہ کھانے اور پھر اس کے بعد فوراً سوجانے سے بھی ڈراؤنے خواب آسکتے ہیں۔

Advertisement

ڈراؤنے خواب سے کیسے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں؟

ماہرین کے مطابق ڈراؤنے خواب سے بچنے کا طریقہ ہے کہ اپنی پریشانیوں کا علاج کیا جائے۔

کوشش کریں بستر پر جانے سے قبل آپ کا ذہن پرسکون ہو اور بہت سی ادویات لینے سے گریز کریں۔

اس کے علاوہ کھانے کے فوراً بعد سونے کی عادت ہے تو اسے فوری ترک کریں اور کوشش کریں رات کے کھانے کے بعد آدھا گھنٹہ لازمی چہل قدمی کریں اور پھر کھانے سے دو سے ڈھائی گھنٹے بعد سوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
پرواز میں سوار نشے میں دھت مسافر آپے سے باہر؛ ویڈیو وائرل
گرمی میں اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا کیسے رکھیں؟
اکثر سڑک پر 1 جوتا گرا ہوا کیوں نظر آتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر