Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم

Now Reading:

مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
وزیراعلٰی پنجاب

مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پرعملدرآمدکا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کاچھٹااجلاس منعقد ہوا جس میں شادی کی تقریب میں ون ڈش پرپابندی پر عملدرآمد کا حکم دیا گیا۔

اجلاس میں کینسرکےمریضوں کیلئےمفت ادویات کی فراہمی بحال کرنےکی منظوری دی گئی اورپنجاب میں مفت کینسرادویات پراجیکٹ میں مزیدمریض شامل کرنےپراتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں نوازشریف کسان کارڈ کےاجراکی اصولی منظوری اورگندم کے چھوٹے کاشتکار کو ڈائریکٹ کیش سبسڈی دینےکی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلۃہ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاشتکارکیلئے پنجاب کے وسائل حاضرہیں، آڑھتی ودیگرمڈل مین کوکسان کےاستحصال کی اجازت نہیں دے سکتے، میری نیت ہے اللہ کی مخلوق کیلئے روٹی سستی ہو۔

Advertisement

اجلاس میں نوازشریف آئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے 10ارب سیڈمنی دینے پربھی اتفاق کیا گیا۔ ریاض سےسعودی اکیڈمی بھی نوازشریف  آئی ٹی سٹی میں کیمپس کھولنےکےلئےتیار ہے۔

اجلاس میں بریقفنگ دی گئی کہ آئی ٹی سٹی میں10ٹاوربنیں گے، فوری طورپرٹوئن ٹاوربنائےجائیں گے، مئی میں نوازشریف آئی ٹی سٹی کی لانچنگ کی جائے گی۔

مریم نوازنے چیف سیکریٹری کوماہرین کاایک پول بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فری ادویات کی گھروں میں فراہمی کاپروگرام مئی میں شروع کیاجائےگا، پنجاب میں دفعہ144کےنفاذکےاختیارات ڈپٹی کمشنرکوتفویض کرنےکی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں بلدیاتی اداروں میں اےڈی سی آرکی جگہ اےڈی سی کوچارج دینےکی منظوری اورگاڑی کےلئے پلاٹینم کیٹیگری نمبرپلیٹ کی فیس 10 لاکھ مقررکرنے پراتفاق کیا گیا۔

مری کےنواحی گاؤں پرینہ میں لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ افرادکی مالی امدادکی منظوری دی گئی جس کے تحت لینڈسلائیڈنگ سےمتاثرہ افراد کو10لاکھ روپے فی گھرملیں گے۔

محکمہ اسپیشلائزاینڈہیلتھ کیئرمیڈیکل ڈپارٹمنٹ میں پروفیشنلزکی بھرتی، ٹیچنگ اسپتالوں ودیگرفیلڈآفیسزکیلئےالائیڈہیلتھ پروفیشنلزکی بھرتی کی بھی منظوری دی گئی۔

Advertisement

اجلاس میں گوجرانوالہ میڈیکل کالج کےبورڈآف مینجمنٹ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزکےبورڈآف مینجمنٹ کی بھی تشکیل دی گئی۔

آئی آرایم این سی ایچ اورنیوٹریشن پروگرام کےملازمین کےکنٹریکٹ میں توسیع، ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ اینڈایویلوایشن تعیناتی میں توسیع، ڈی جی ایچ ایس پنجاب، لاہورمیں کنٹریکٹ تعیناتی میں توسیع، محکمہ توانائی کے ری کنسیلی ایشن سیل کے 14 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع  کی منظوری دی گئی۔

کنٹریکٹ میں توسیع کابینہ کی منظوری کےبغیرنہیں ہوگی۔ ایڈووکیٹ جنرل کوکنٹریکٹ پالیسی میں ترمیم کی ہدایت کردی گئی۔

ان کے علاوہ اجلاس میں چواسیدن شاہ سیمنٹ پلانٹ پراجیکٹ میں350ملین ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری، 3 نئے سیمنٹ پلانٹ اور 4 سیمنٹ پلانٹس کی توسیع کرنےکیلئےاین اوسی کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں سوڈاایش پلانٹ میں پانی کی فراہمی کیلئےآؤٹ لٹ کی درخواست کی منظوری اورآبی ضروریات پوری کرنے کیلئے مہاجر برانچ کینال کی ری ماڈلنگ کی ہدایت بھی کی گئی۔

مریم نواز نے اجلاس میں کہا کہ پنجاب میں جوسرمایہ کاری کرناچاہتاہےاسےروکنانہیں چاہئے۔

Advertisement

اجلاس میں فیصل آباد میں روڈکوکیپٹن محمد بلال خلیل شہیدروڈ کےنام سے منسوب کرن، افضل کھوکھرکی بطورچیئرمین پنجاب ماڈل بازارمینجمنٹ کمپنی تعیناتی، اسموگ کےسدباب کےلئےاعلیٰ سطح کی کمیٹی کےقیام اورپنجاب اسمبلی کےپہلےپارلیمانی سال کےسالانہ کلینڈرکی منظوری بھی دی گئی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں تعلیم کا معیاراوررسائی پراجیکٹ کے نتائج سےمتعلق مذاکرات، یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرکی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری اورسی ای اوفیڈمک کی برطرفی اورقانونی کارروائی کرنےکا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی ادارہ صحت نے ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیوں کے دعووں کی تردید کر دی
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، خواجہ آصف
وزیراعظم شہبازشریف ایرانی صدرکی نمازجنازہ میں شرکت کریں گے
پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ اجلاس
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہوسکا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر